Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری

Now Reading:

ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے موسمِ سرما کے آغاز پر ملک بھر میں خشک اور سرد موسم برقرار رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

 ادارے کے مطابق مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ ملک کے بالائی حصوں میں داخل ہو رہا ہے، جس کے باعث چترال، دیر، مالاکنڈ، ایبٹ آباد، مانسہرہ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے کچھ علاقوں میں ہلکی بارش اور برفباری متوقع ہے۔

این ڈی ایم اے کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پنجاب میں 3 سے 8 نومبر تک موسم خشک رہے گا، جبکہ دھند اور اسموگ کے بڑھنے کا امکان ہے۔

بلوچستان میں بھی انہی تاریخوں کے دوران موسم خشک رہے گا، تاہم 6 نومبر کو بالائی علاقوں میں مطلع ابرآلود رہ سکتا ہے۔

سندھ میں 3 سے 8 نومبر کے دوران مکمل طور پر خشک موسم متوقع ہے۔

Advertisement

خیبرپختونخوا میں مجموعی طور پر خشک اور سرد موسم رہے گا، تاہم 3 اور 4 نومبر کو چترال، دیر، مالاکنڈ، ایبٹ آباد اور مانسہرہ کے پہاڑی علاقوں میں ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں 3 سے 6 نومبر کے دوران مطلع ابرآلود اور سرد رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، جہاں استور، سکردو، ہنزہ، باغ، نیلم ویلی اور مظفرآباد کے پہاڑی علاقوں میں بارش یا ہلکی برفباری متوقع ہے۔

این ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ تمام متعلقہ صوبائی و ضلعی اداروں کو ممکنہ موسمی صورتحال اور خطرات سے متعلق بروقت آگاہ کیا جا رہا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتِ حال سے مؤثر طور پر نمٹا جا سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یومِ شہدائے جموں پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
سپریم کورٹ کیفے ٹیریا میں گیس دھماکہ، 12 افراد زخمی
قلات میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد جہنم واصل
گارڈن میں ڈمپر واقعہ؛ لیاقت محسود کے مسلح گارڈ کی مشتعل عوام پر فائرنگ، مقدمہ درج
پاک بحریہ جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی سب میرین فورس بننے کی راہ پر گامزن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر