آسٹریلوی بیٹر ٹم ڈیوڈ بھارت کے خلاف 129 میٹر لمبا چھکا لگا کر فہرست پر تیسرے نمبر آگئے جبکہ پہلے نمبر پر بدستور شاہد آفریدی براجمان ہیں۔
آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹم ڈیوڈ نے بھارتی بولر اکشر پٹیل کو 129 میٹر کا چھکا لگا کر ان کے ہوش اڑا دیے، آسٹریلیا کی اننگز کے 7ویں اوور میں ٹم ڈیوڈ نے اکشر پیٹل کو یہ چھکا رسید کیا۔
ڈیوڈ کی جانب سے لگایا گیا یہ بلند و بالا چھکا گراؤنڈ کی چھت پر جا لگا جس کو دیکھ کر وہاں بیٹھے شائقین و کمنٹیٹرز کی حیرت کی انتہا نہ رہی۔
ٹم ڈیوڈ نے اس میچ میں 38 گیندوں پر 74 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 8 چوکے اور 5 بلند و بالا چھکے شامل تھے۔
واضح رہے کہ 2 نومبر کو ہونے والے اس ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ کرکٹ کی تاریخ کا سب سے لمبا چھکا شاہد آفریدی نے 2013 میں لگایا تھا جو 153 میٹرز کا تھا، بریٹ لی 2005 میں 130 میٹر لمبا چھکا لگا کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
جبکہ اس فہرست میں ٹم ڈیوڈ کا تیسرا نمبر ہے جنہوں نے اب حال ہی میں 129 میٹر لمبا چھکا مارا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
