دوحہ : قطر کے دارالحکومت دوحہ میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی، جس میں عالمی چیلنجز، علاقائی امن اور ترقی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر زرداری نے انتونیو گوتریس کی عالمی قیادت اور پاکستان کے لیے مسلسل حمایت کو سراہا۔ انہوں نے کشمیر کے دیرینہ تنازع کے منصفانہ حل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن اسی وقت ممکن ہے جب کشمیری عوام کو ان کا حقِ خودارادیت دیا جائے۔
صدر مملکت نے دوحہ اعلامیے کو انسدادِ غربت اور سماجی ترقی کے عالمی عزم کے لیے خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ بی آئی ایس پی سماجی شمولیت اور معاشی خودمختاری کے فروغ کا کامیاب ماڈل ہے۔
انہوں نے عالمی امن، انصاف اور خوشحالی کے فروغ میں اقوام متحدہ کے مرکزی کردار کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا اور پاکستان کے امن مشنز میں کردار کو بھی اجاگر کیا۔
انتونیو گوتریس نے امن کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف کی اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت اور 1967 سے قبل کی سرحدوں پر خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
