Advertisement
Advertisement
Advertisement

آسٹریلوی شخص نے دنیا کا طویل نام رکھنے پر عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا

Now Reading:

آسٹریلوی شخص نے دنیا کا طویل نام رکھنے پر عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
آسٹریلوی شخص نے دنیا کا طویل نام رکھنے پر عالمی اپنے نام کر لیا

دنیا میں ایسے افراد کی کمی نہیں ہے جو کچھ منفرد کام کرکے مقبول ہونا چاہتے ہیں انہی میں آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والا شخص بھی شامل ہیں جنہوں نے د نیا کا طویل نام رکھنے پر عالمی اعزازاپنے نام کر لیا۔

لارنس واٹکنز نامی آسٹریلوی شخص کی ہمیشہ سے یہی خواہش تھی وہ بھی کوئی عالمی اعزاز اپنے نام کر سکے اسی خواہش کے پیش نظر انہوں نے مارچ 1990 میں قانونی طور پر اپنے نام کو تبدیل کروا کر اس میں 2,251 درمیانی نام شامل کروائے، اس طرح  وہ گنیز ورلڈ ریکارڈ کے تحت دنیا کے سب سے طویل ذاتی نام کے حامل بن گئے، واضح رہے کہ ان کے نام میں 2,253 منفرد الفاظ شامل  ہیں۔

واٹکنز نے کہا کہ ان کی شادی کے دوران ان کے نام کو پڑھنے میں تقریباً 20 منٹ لگے تھے، لیکن جب انہوں نے یہ کارنامہ خود گنیز ورلڈ ریکارڈز کی ویڈیو کے لیے انجام دیا اسے پڑھنے میں ایک گھنٹے سے زیادہ کا وقت لگا۔

یہ بھی پڑھیں:  بنگلہ دیشی خاتون نے ایک منفرد کام کر کے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا

ان کا نام یوں شروع ہوتا ہے: لورنس ایلون ایلوئس ایلوئشیئس الفیج ایلن ایلورڈ ایلوِن ایلسنڈر ایمبی ایمبروس ایمبروسیئس امیاس ایمیوٹ ایمیاس اینڈرز اینڈرے اینڈریا اینڈریاس اینڈریو اینڈی اینیرن اینگش اینلئیفر، تاہم یہ تمام A  سے شروع ہونے والے نام نہیں ہیں۔

Advertisement

گنیز ورلڈ ریکارڈز سے بات کرتے واٹکنز نے کہا کہ دلچسپ اور غیر معمولی ریکارڈز ہمیشہ ہی انہیں متوجہ کرتے تھے اور وہ بھی اسی طرح کا کوئی ریکارڈ قائم کرنا چاہتے تھے اس مقصد کے لیے انہوں نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کی کتاب کو آخر تک پڑھا تاکہ یہ جان سکے کہ کیا کوئی ایسا ریکارڈ ہے جسے وہ توڑ سکتے ہیں تو انہیں صرف ایک ریکارڈ ملا جو کہ طویل نام کا تھا۔

واٹکنز کے لیے طویل نام رکھنے کا یہ عمل بہت زیادہ کاغذی کارروائی اور متعدد عدالتی دوروں کا متقاضی تھا۔ اس کے نام کی تبدیلی کے بعد نئے قوانین بنائے گئے جس نے دوسرے لوگوں کو اس ریکارڈ توڑنے سے روک دیا، تاہم ان کے نزدیک پسندیدہ نام  AZ2000 ہے، یعنی ان کے پاس A سے Z تک 2000 نام ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر