Advertisement
Advertisement
Advertisement

دوسرا ون ڈے، جنوبی افریقا نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

Now Reading:

دوسرا ون ڈے، جنوبی افریقا نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز ایک ایک سے برابر کر دی۔

پروٹیز نے پاکستان کے 269 رنز کا ہدف اوپنر کوئنٹن ڈی کوک کی شاندار اور ناقابل شکست سنچری کی بدولت باآسانی 40.1 اوورز میں حاصل کر لیا۔

کوئنٹن ڈی کوک نے 119 گیندوں پر 7 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 123 رنز بنائے، پری ٹوریس نے 46 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ٹونی ڈی زورزی 76 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے صائم ایوب اور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں ہونے والے اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 269 رنز بنائے۔

Advertisement

فخر زمان بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، صائم ایوب نے 53، بابر اعظم 11، محمد رضوان 4، اور حسین طلعت 10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

سلمان آغا سب سے نمایاں بیٹسمین تھے جنہوں نے 69 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ محمد نواز نے 59 رنز بنائے، فہیم اشرف 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے ناندرے برجر نے 4، نقابیومزی پیٹر نے 3 اور کوربن بوش نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ون ڈے میں ٹاس کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے جب کہ شاہین شاہ آفریدی کی زیر قیادت ٹیم پہلے میچ میں 2 وکٹوں سے کامیاب رہی تھی۔

کپتان شاہین شاہ آفریدی کے مطابق دوسرے میچ کے لیے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

Advertisement

ابرار احمد اور حسن نواز کو آرام دیا گیا ہے جب کہ ان کی جگہ فہیم اشرف اور وسیم جونیئر کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

شاہین آفریدی نے میچ سے قبل گفتگو میں کہا کہ فیصل آباد کی وکٹ بیٹنگ کے لیے سازگار لگ رہی ہے، اس لیے بیٹنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ٹیم کا ہدف بڑا اسکور بورڈ پر لگاکر بولرز کو دفاع کا بھرپور موقع دینا ہے۔

ٹاس کے موقع پر جنوبی افریقہ کے کپتان نے کہا کہ اگر وہ ٹاس جیتتے تو وہ بھی بیٹنگ کو ترجیح دیتے تاہم اب وہ جلد وکٹیں حاصل کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ پاکستان کو دباؤ میں لایا جاسکے۔

سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے چند روز بعد لاہور میں کھیلا جائے گا، جہاں دونوں ٹیمیں ممکنہ فیصلہ کن معرکے کے لیے میدان میں اتریں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول ایوی ایشن کرکٹ ٹورنامنٹ ، فائنل میں لاہور ایئرپورٹ نے کوئٹہ کو شکست دیدی
پہلا ون ڈے؛ پاکستان نے جنوبی افریقا کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر