پاکستان کے قومی اسمبلی کے اراکین نے ماہ ستمبر میں مجموعی طور پر 19 کروڑ 96 لاکھ روپے سے زائد کی تنخواہیں وصول کیں، جس میں مختلف مراعات اور الاونسز شامل ہیں۔
اراکین کو مجموعی طور پر 15 کروڑ 66 لاکھ روپے کی بنیادی تنخواہ ادا کی گئی، اراکین کو 5 کروڑ 31 لاکھ روپے سے زائد کا سفری الاونس ادا کیا گیا، جو ان کے دوروں اور سفر کے اخراجات کے لیے تھا۔
اراکین کو 15 لاکھ روپے سے زائد کی رقم میڈیکل الاونس کے طور پر دی گئی، اراکین کی تنخواہوں سے 5 کروڑ 28 لاکھ روپے انکم ٹیکس کے طور پر کٹوتی کی گئی۔
پارلیمنٹ لاجز کے کرایہ کی مد میں 26 لاکھ روپے سے زائد کی کٹوتی کی گئی۔
اپوزیشن لیڈر کی غیر موجودگی کے باعث ان کی تنخواہ یا مراعات کی کوئی ادائیگی نہیں کی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
