Advertisement
Advertisement
Advertisement

چمن باڑدر پر افغان عناصر کی فائرنگ، سیکیورٹی فورسز کا ذمہ دارانہ جواب

Now Reading:

چمن باڑدر پر افغان عناصر کی فائرنگ، سیکیورٹی فورسز کا ذمہ دارانہ جواب

پاک-افغان سرحد پر چمن بارڈر کے قریب افغان عناصر کی جانب سے پاکستانی چیک پوسٹوں پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی، جس کا پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے فوری اور ذمہ دارانہ انداز میں جواب دیا۔

وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، فائرنگ کا آغاز افغانستان کی جانب سے ہوا، جس کے بعد پاکستانی فورسز نے مؤثر ردعمل دیتے ہوئے صورتحال پر قابو پالیا۔

وزارت اطلاعات نے واضح کیا کہ پاکستان، افغانستان کی جانب سے اس واقعے سے متعلق دعووں کو مسترد کرتا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ پاکستانی فورسز کی پیشہ ورانہ اور ذمہ دارانہ کارروائی کے نتیجے میں سرحد پر حالات معمول پر آگئے، اور جنگ بندی بدستور برقرار ہے۔

پاکستان نے افغان حکام سے باہمی تعاون کی توقع کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ سرحدی امن کے لیے جاری مذاکرات کے لیے پرعزم ہے۔

Advertisement

وزارت اطلاعات نے زور دیا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا اور افغان حکام سے توقع رکھتا ہے کہ وہ اس سلسلے میں تعاون کریں گے۔

اس واقعے کے بعد سرحدی علاقوں میں سیکیورٹی کو مزید سخت کردیا گیا ہے، اور پاکستانی فورسز ہر قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
وادی تیراہ میں منشیات کی ترسیل اور منظم نیٹ ورک کے حوالے سے ہوشربا انکشافات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر