Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم آذربائیجان کے یوم فتح کی پانچویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کیلئے باکو روانہ

Now Reading:

وزیراعظم آذربائیجان کے یوم فتح کی پانچویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کیلئے باکو روانہ
وزیراعظم آذربائیجان کے یوم فتح کی پانچویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کیلئے باکو روانہ

وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان کے یوم فتح کی پانچویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کے لئے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو کے لئے روانہ ہوگئے۔

آذربائیجان کے صدر عزت مآب الہام علیوف کی دعوت پر وزیراعظم محمد شہباز شریف باکو کے لئے روانہ ہوئے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف آذرںائیجان کے صدر عزت مآب الہام علیوف کی دعوت پر آذربائیجان کے یوم فتح کی پانچویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کے لیے آذربائیجان کے دارلحکومت باکو کے لیے روانہ ہوگئے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آذربائیجان کا پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا عہد

دورے کے وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر عزت مآب الہام علیوف سے ملاقات کریں گے،بات چیت میں دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے اور تجارت اور سرمایہ کاری، توانائی، دفاع، تعلیم اور علاقائی رابطوں سمیت متنوع شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کے لیے نئی راہوں کی نشاندہی پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

Advertisement

 پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں جن کی جڑیں مشترکہ عقیدے، تاریخ، ثقافت اور باہمی اعتماد سے جڑی ہیں، دونوں ممالک علاقائی اور بین الاقوامی فورمز بشمول اسلامی تعاون کی تنظیم (OIC)، اقتصادی تعاون تنظیم (ECO)، اور اقوام متحدہ (UN)۔م پر بھی قریبی تعاون کو برقرار رکھتے ہیں۔

 وزیراعظم کا دورہ،  آذربائیجان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی ثابت قدم حمایت اور دونوں برادر ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے کی قیمت، مسلسل اتار چڑھاؤ کے بعد مستحکم
آج ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
لاہور کا فضائی معیار شدید آلودہ قرار
آبادی اور کلائمیٹ چینج پاکستان کی بقا کامسئلہ ہے، محمداورنگزیب
شہر قائد میں خنک راتیں، دن گرم اور خشک رہے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر