روس کے جنوبی علاقے داغستان میں فوجی فیکٹری کے ملازمین کو لے جانے والا ہیلی کاپٹر لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 4 افراد ہلاک اور2 زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق حادثہ ساحل کے قریب اس وقت پیش آیا جب ہیلی کاپٹر لینڈنگ کی کوشش کر رہا تھا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہیلی کاپٹر کی دم زمین سے ٹکرانے کے باعث ٹیل روٹر ٹوٹ گیا، جس کے بعد پائلٹ نے طیارے پر قابو پانے کی کوشش کی، مگر ناکام رہا۔
❗️The moment of yesterday’s Ka-226 helicopter crash in Dagestan with employees of the military plant “Kizlyar Electromechanical Plant”
The accident killed the deputy general director, chief engineer and chief designer pic.twitter.com/JVVKEWc43E
— MilitaryNewsUA (@front_ukrainian) November 8, 2025
ہیلی کاپٹر بےقابو ہوکر گھومتا ہوا گاؤں آچی سو کے قریب ایک رہائشی عمارت سے ٹکرا گیا، تاہم تصادم کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام 4 افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ زمین پر موجود دو افراد زخمی ہوئے۔
حادثے کے بعد ہیلی کاپٹر میں شدید آگ بھڑک اٹھی جس نے قریب موجود عمارت کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔ فائر فائٹرز نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا، تاہم عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔
روسی حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ ابتدائی طور پر حادثے کی وجہ تکنیکی خرابی قرار دی جارہی ہے۔



















