Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار

Now Reading:

ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار

امریکا میں ڈونلڈ ٹرمپ حکومت کی شٹ ڈاؤن کے سبب ایئر لائنز کو پروازوں کی تعداد میں کمی کرنے کا حکم دیا گیا، جس کے نتیجے میں آج ملک بھر کے مختلف ایئرپورٹس پر سینکڑوں پروازیں منسوخ ہو گئیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق 40 بڑے ایئرپورٹس پر داخلی پروازوں پر اثرات مرتب ہوں گے، کیونکہ حکام ایئر ٹریفک کنٹرولرز پر پڑنے والے دباؤ کو کم کرنے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔

 فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق ابتدائی طور پر داخلی پروازوں میں 4 فیصد کی کمی کی جائے گی، جو اگلے ہفتے کے آخر تک 10 فیصد تک پہنچ جائے گی۔ اس سے 4,000 پروازوں پر اثر پڑنے کا خدشہ ہے۔

ایئرپورٹس کے کنٹرول ٹاورز ایئر ٹریفک کنٹرولرز کی کمی کا سامنا کر رہے ہیں، جو حکومت کی طرف سے تنخواہیں نہ ملنے کے باعث بیماری کی چھٹی یا دوسری نوکریاں کر رہے ہیں۔

اس کے علاوہ کئی امریکی ایئر لائنز نے اپنے صارفین کو یقین دہانی کرائی ہے کہ منسوخ شدہ پروازوں پر انہیں مکمل رقم کی واپسی کی جائے گی، جن میں یونائیٹڈ اور ڈیلٹا ایئر لائنز شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ پولیس کی گھوٹکی میں بڑی کارروائی ، 12 بدنام زمانہ ڈاکو مارے گئے
سیکیورٹی فورسز سے متعلق بیان ، محسن نقوی کا سہیل آفریدی سے معافی کا مطالبہ
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
پاکستان میں گوگل کی مصنوعات کی اسمبلی لائن، وزیرِ اعظم کا خیرمقدم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر