Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 9600 سے تجاوز

Now Reading:

ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 9600 سے تجاوز
مزید 4635

ملک میں کورونا وائرس کے مزید 929 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 9665 تک پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے آج  مزید 929 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں سندھ سے 289 ، بلوچستان میں 30، آزاد کشمیر میں 1 ، پنجاب میں 534 ، گلگت بلتستان میں 2، خیبرپختونخوا میں 69 اور اسلام آباد میں 4  کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

پاکستان میں کوروناوائرس سے متاثرہ مریضوں کی اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 3052 ، بلوچستان میں 495 ، خیبرپختونخوا میں 1345 ،اسلام آباد میں 185 ، گلگت بلتستان میں 283 ، پنجاب میں 4255 اور آزاد کشمیر میں 50 مریض موجود ہے۔

یاد رہے اس سے قبل ترجمان محکمہ صحت سندھ سے جاری کردہ بیان کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 289  کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد صوبے میں کل کیسز کی تعداد 3052 تک پہنچ گئی ہے۔

پاکستان میں آج کرونا سے مزید 14 افراد جان کی بازی ہار گئے

Advertisement

محکمہ صحت سندھ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کراچی میں کورونا وائرس میں مبتلا 5 مریض دم توڑ گئے، جس کے بعد صوبے بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 66 ہوگئی ہے۔

دوسری جانب بلوچستان میں 30 افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق ہو ئی جس کے بعد صوبے بھر میں کوروناوائرس کے کل کیسز کی تعداد 495 ہوگئی ہے جبکہ محکمہ اطلاعات خیبرپختونخوا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ خیبرپختونخوا میں 69 افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق ہو ئی جس کے بعد صوبے بھر میں میں کوروناوائرس کے کل کیسز کی تعداد 1345 ہوگئی ہے ۔

اسی عرصے میں ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر نے بھی اپنے بیان میں کہا کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 60 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صوبے بھر میں مجموعی تعداد 4255 ہو گئی

دریں اثناء آج گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کے مزید 2 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صوبے بھر میں کورونا کے کیسز کی تعداد 283 ہوگئی ہے جبکہ اسلام آباد میں کرونا وائرس کے مزید 4 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صوبے بھر میں کورونا کے کیسز کی تعداد 185 ہوگئی ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر