Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان میں کرونا سے مزید 21 افراد جان کی بازی ہار گئے

Now Reading:

پاکستان میں کرونا سے مزید 21 افراد جان کی بازی ہار گئے
21 افراد

پاکستان میں کرونا وائرس سے مزید 21 افراد جان کی بازی ہار گئے ، جس کے بعد اموات کی تعداد 209 ہوگئی جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 9738 ہوگئی ہے۔

تفصیلات کےمطابق آج سندھ میں کورونا سے 5 اور خیبرپختونخوا میں کورونا سے 6 جبکہ بلوچستان میں 1 اور پنجاب میں کرونا سے 9 اموات ہوئی جس کے بعد ملک بھر کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 209 ہوگئی ہے۔

پاکستان میں کوروناوائرس سے جاں بحق مریضوں کی اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 66 ، بلوچستان میں 6 ، خیبرپختونخوا میں 80 ، اسلام آباد میں 3، گلگت بلتستان میں 3 ، پنجاب میں 51 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یاد رہے اس سے قبل محکمہ صحت سندھ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کراچی میں کورونا وائرس میں مبتلا 5 مریض دم توڑ گئے، جس کے بعد صوبے بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 66 ہوگئی ہے۔

دوسری جانب ترجمان پرونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب میں آج کورونا وائرس سے متاثرہ 9 افراد دم توڑ گئے جس کے بعد صوبے میں اموات کی مجموعی تعداد 51 ہو گئی جب کہ صوبے میں اب تک کورونا سے 724 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

Advertisement

ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 9600 سے تجاوز

دریں اثناء محکمہ اطلاعات خیبرپختونخوا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ خیبر پختونخوا میں آج مزید 6 متاثرہ افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد صوبے میں اموات کی تعداد 80 تک پہنچ گئی جبکہ بلوچستان میں بھی آج کورونا وائرس سے متاثرہ ایک شخص انتقال کر گیا جس کے بعد بلوچستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہو گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئندہ مالی سال کا بجٹ ایف بی آر نہیں بنائے گا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
خضدار میں آپریشن،فتنتہ الہندوستان کے خواتین کے لباس میں 4 دہشتگردگرفتار
ڈائریکٹر ورلڈ بینک بھی وزارت قومی صحت کی کارکردگی کی معترف
او جی ڈی سی کی بڑی کامیابی، خیرپور میں گیس اور کنڈینسیٹ کے نئے ذخائر دریافت
سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، کاروبار متاثر ہونے لگا
پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ ختم کرنے کیلئے آئی ایم ایف نے ڈیڈ لائن طے کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر