ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) اور پنجاب ڈرگ کنٹرول حکام کی ایک مشترکہ کارروائی میں لاکھوں روپے مالیت کی غیر قانونی ادویات برآمد کرلی گئیں۔
ڈریپ کی انٹیلی جنس نے لاہور میں ڈریپ لاہور کی ٹیم اور صوبائی ڈرگ کنٹرول حکام کے تعاون سے غیر رجسٹرڈ اور ممنوعہ ادویات ’’ٹرامیڈول‘‘ اور منشیات کے ساتھ خام مال اور پیکنگ میٹریل کا بڑا ذخیرہ پکڑ لیا۔
منشیات کے خلاف ڈریپ لاہور کا کریک ڈاؤن جاری ہے اور ڈریپ لاہور اور صوبائی ڈرگ کنٹرول اتھارٹی نے شہر بھر میں ایک چھاپے کے دوران ممنوعہ ادویات ’’ٹرامیڈول‘‘ کا بڑا ذخیرہ ضبط کرلیا، ساتھ ہی غیر قانونی منشیات کی تیاری میں استعمال ہونے والے خام مال اور پیکنگ میٹریل بھی قبضے میں لیا گیا جبکہ ڈسٹریبیوٹرز کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
صحت کے حکام غیر قانونی دوا کے نیٹ ورک کے خلاف سخت اقدامات اٹھانے کا عزم رکھتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
