Advertisement
Advertisement
Advertisement

اردو زبان و تعلیم کی ماہر ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا انتقال کرگئیں

Now Reading:

اردو زبان و تعلیم کی ماہر ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا انتقال کرگئیں
اردو زبان و تعلیم کی ماہر ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا انتقال کرگئیں

لاہور: ملک کی معروف ماہرِ تعلیم اور اردو زبان کی محقق ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا انتقال کرگئی ہیں۔ علمی و ادبی حلقوں میں ان کے انتقال کی خبر سے گہرا رنج و دکھ پایا جا رہا ہے۔

ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا طویل عرصے تک فارمن کرسچن کالج لاہور میں بطور پروفیسر آف ہسٹری خدمات انجام دیتی رہیں۔

وہ لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی کی پرنسپل بھی رہ چکی ہیں اور پنجاب کی نگران حکومت میں صوبائی وزیر کے طور پر بھی اپنے فرائض انجام دے چکی ہیں۔

مرحومہ نے اپنی زندگی اردو زبان، ادب اور جنوبی ایشیائی معاشرتی و فکری پہلوؤں کی ترویج و تحقیق کے لیے وقف کر رکھی تھی۔

وہ نہ صرف ایک ماہرِ تعلیم بلکہ ایک کہنہ مشق دانشور، محقق اور مقررہ بھی تھیں جنہوں نے خواتین کی تعلیم اور قومی سطح پر علمی شعور بیدار کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا۔

Advertisement

ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا قومی کمیشن برائے خواتین کی چیئرپرسن بھی رہ چکی ہیں، جہاں انہوں نے خواتین کے حقوق اور معاشرتی مساوات کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کیا۔

ادبی و تعلیمی حلقوں نے ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی علمی و تدریسی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

خاندانی ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا کی نمازِ جنازہ کل دوپہر 1:30 بجے جامع مسجد عسکری 5، لاہور میں ادا کی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بلاول بھٹو کا کسانوں کے لیے انقلابی اقدام، 5 ہزار گندم کاشتکاروں میں نقد امدادی رقوم کی تقسیم
زبردست تیزی کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1945 پوائنٹس کا اضافہ
حکومت اور پیپلزپارٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب؛ 27 ویں آئینی ترمیم کا مسودہ تیار
جے یو آئی نے 27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کرلیا
فیلڈ مارشل کو استثنیٰ دینے سے آرٹیکل 6 ختم نہیں ہوتا، خواجہ آصف
27ویں آئینی ترمیم کا ڈرافٹ تاحال فائنل نہ ہوسکا؛ پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں مذاکرات جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر