مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں پولیس اسٹیشن کے کمپاؤنڈ میں خوفناک دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 27 زخمی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکے کے فوراً بعد پولیس اسٹیشن میں آگ لگ گئی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے متعدد گاڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، کئی گاڑیاں مکمل طور پر جل کر راکھ ہوگئیں جبکہ عمارت کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
پولیس نے بتایا کہ دھماکا ضبط شدہ امونیم نائٹریٹ کے اچانک پھٹ جانے سے ہوا، امونیم نائٹریٹ کا ذخیرہ کمپاؤنڈ میں رکھا گیا تھا جو نامعلوم وجہ سے دھماکے سے پھٹ گیا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر پولیس اہلکار اور فرانزک ٹیم کے ارکان شامل ہیں جو دھماکے کے وقت جائے وقوعہ پر موجود تھے۔



















