اسلام آباد: سپریم کورٹ کی جسٹس مسرت ہلالی کی طبیعت ناساز ہوگئی ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ جسٹس مسرت ہلالی کا کمرہ عدالت میں آنے سے قبل بلڈپریشر ہائی ہوا۔
ذرائع کے مطابق ججز کے اینٹی روم میں جسٹس مسرت ہلالی کا طبی معائنہ کیا گیا جس کے بعد ڈاکٹر نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔
جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس محمد علی مظہر پر مشتمل بینچ ڈی لسٹ کر دیا گیا۔
یاد رہے کہ جسٹس مسرت ہلالی گزشتہ برس دل کے عارضے میں مبتلا ہوئی تھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
