Advertisement
Advertisement
Advertisement

ترکیہ نے 5ویں پاکستان نیوی انٹرنیشنل ناٹیکل کمپیٹیشن 2025 جیت لیا

Now Reading:

ترکیہ نے 5ویں پاکستان نیوی انٹرنیشنل ناٹیکل کمپیٹیشن 2025 جیت لیا
ترکیہ نے 5ویں پاکستان نیوی انٹرنیشنل ناٹیکل کمپیٹیشن 2025 جیت لیا

ترکیہ کی ٹیم 5ویں پاکستان نیوی انٹرنیشنل ناٹیکل کمپیٹیشن میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فاتح قرار پائی۔

پاک بحریہ کے زیر انتظام پانچویں انٹرنیشنل ناٹیکل کمپیٹیشن کی اختتامی تقریب پی این ایس رہبر، منوڑہ میں منعقد ہوئی جس میں کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

ان مقابلوں میں پاکستان، آذربائیجان، انڈونیشیا، ایران، اٹلی، سعودی عرب، عمان، سری لنکا، تُرکیہ اور متحدہ عرب امارات کی ٹیموں نے شرکت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بحریہ کی مینگروو شجرکاری مہم 2025 کا آغاز

ایونٹ میں کشتی رانی، تیراکی، سمندر میں جان بچانے اور سی مین شپ کے مقابلے شامل تھے، تاہم  تُرکیہ کی ٹیم اس ایونٹ کی فاتح قرار پائی، جبکہ مہمان خصوصی نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

Advertisement

ان مقابلوں کا مقصد پاکستان میں بحری کھیلوں کے فروغ کے ساتھ ساتھ دوست ممالک کے کھلاڑیوں کے مابین مقابلوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

تقریب میں اعلیٰ سول و عسکری افسران، سفارتکاروں اور کھلاڑیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بلومبرگ کا پاکستان کی معیشت اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کا اعلان
پنجاب بار کونسل کا 27ویں آئینی ترمیم اور دستوری عدالت کے قیام پر اہم مشترکہ اعلامیہ جاری
شہرقائد میں موسم خشک، کم سے کم درجہ حرارت 16 سینٹی گریڈ ریکارڈ
ہاشمیہ مملکت اردن کے بادشاہ آج سے پاکستان کا 2 روزہ دورہ کریں گے
پاکستان میں سیاسی مقدمات مخصوص ججز کے سامنے لگتے تھے، خواجہ آصف
2025 میں پاکستان پر 53 لاکھ سائبر حملے رپورٹ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر