Advertisement
Advertisement
Advertisement

دوسرا ون ڈے؛ پاکستان نے سری لنکا کو 8 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز اپنے نام کر لی

Now Reading:

دوسرا ون ڈے؛ پاکستان نے سری لنکا کو 8 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز اپنے نام کر لی

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جاری تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی۔

آئی لینڈرز کا 289 رنز کا ہدف گرین شرٹس نے 48.2 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

پاکستان کی اننگ کی خاص بات اسٹار بلے باز بابر اعظم کی شاندار سنچری تھی جنہوں نے 119 گیندوں پر  8 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 102 رنز کی اننگز کھیلی۔ بایر اعظم نے 83 اننگز کے طویل انتظار کے بعد سنچری بنائی۔

پاکستان کے اوپنرز فخر زمان اور صائم ایوب نے 77 رنز کا آغاز فراہم کیا، صائم ایوب 33 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ فخر زمان نے 78 رنز بنائے۔

محمد رضوان 51 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

Advertisement

سری لنکا کی جانب سے دشمانتا چمیرا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ آج راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا  جس میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 288 رنز اسکور کیے، جنیتھ لیانیج 54 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔

علاوہ ازیں کمندو میندس 44، سدیراسمارا وکرما 42، کامل مشارا 27، پتھم نسانکا 24، کوسل مینڈس 20، چرتھ اسالنکا 6 اور دشمنتھا چمیرا صفر پر آؤٹ ہوئے۔

وینددو ہسارنگا 37 اور پرامود مدھوشن 11 رنز بناکر ناٹ رہے جب کہ پاکستان کی جانب سے حارث رؤف اور ابرار احمد نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، محمد وسیم 1 وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔

پاکستان کی پلیئنگ الیون

Advertisement

قومی ٹیم میں فخرزمان، صائم ایوب، بابراعظم، محمدرضوان، سلمان علی آغا( کپتان)، حسین طلعت، محمد نواز، محمد وسیم، ابرار احمد، نسیم شاہ اور حارث رؤف شامل ہیں جب کہ شاہین شاہ آفریدی طبیعت ٹھیک نا ہونے کے باعث گیارہ رکنی اسکواڈ کا حصہ نہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سہ ملکی سیریز کیلئے زمبابوے کی ٹیم پہنچ گئی
پی سی بی نے ون ڈے سیریز اور سہ ملکی ٹورنامنٹ کا نظرثانی شدہ شیڈول جاری کردیا
پہلا ون ڈے؛ پاکستان نے سری لنکا کو 6 رنز سے ہرا دیا
پاکستان نے کویت کو شکست دے کر ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ جیت لیا
ہانگ کانگ سکسز: پاکستان آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا
سری لنکن کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی، ون ڈے سیریز 11 نومبر سے شروع ہوگی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر