Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت نے کاروبار کھولنے کی اجازت نہیں دی ، سعید غنی

Now Reading:

حکومت نے کاروبار کھولنے کی اجازت نہیں دی ، سعید غنی
سعید غنی

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ حکومت نے تاحال کاروبار کھولنے کی اجازت نہیں دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاجروں اور حکومت کے درمیان کوئی ڈیڈلاک نہیں ہے۔

اپنے بیان میں سعید غنی نے کہا کہ کیونکہ ہمارے لیے لوگوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانا پہلی ترجیح ہے۔

 وزیر تعلیم سندھ نے یہ بھی کہا کہ ہماری خواہش ہے پورے ملک میں ایک ایس او پی پر مراکز کھلیں، ایس او پی وزیر اعلیٰ کو دئیے تھے ، وزیراعلی نے ایس او پی وزیر اعظم کو بھیجے ہیں۔

 سعید غنی کا کہنا تھا کہ تاجروں کے اعلان قابل افسوس ہےکیونکہ ہم بھی چاہتے ہیں کاروبار کھلے لیکن صحت کو بھی دیکھنا ہے۔

Advertisement

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ تاجروں کے مسائل کا اندازہ ہے لیکن لوگوں کی صحت ترجیح ہےجبکہ اب تو ڈاکٹروں کی بھی وضاحت ا گئی ہے ۔

تاجروں نے کاروبار کھولنے کا اعلان کردیا

یاد رہے اس سے قبل تاجروں نے دکانیں کھولنے کے حوالے سے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت کے کسی وزیر نمائندہ مزاکرتی ٹیم سے اب ملاقات نہیں کریں ، یکم رمضان سے  کراچی کی تمام مارکیٹیں کھول دیں گے۔

رضوان عرفان الیکٹرونک ڈیلر ایسوسی ایشن نے کہا تھا کہ حکومت نے مایوس کیا ہے  صرف وقت ضائع کررہی ہے تاجروں اور مزدوروں سے کوئی ہمدردی نہیں ہے۔

سندھ تاجر اتحاد کے رہنما محمد رضوان نے کہا تھا کہ حکومتی ایس او پی کا انتظار نہیں کیا جاسکتا، ایس او پی آئے نہ آئے یکم رمضان سے کاروبار کھول دیا جائے گا اور اگر حکومت نے دفعہ 144 نافذ کی تو دیکھا جائے گا۔

دوسری جانب کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ کی اجازت کے بغیر کسی کو کاروبار کی اجاز ت نہیں ہے اور جو دکاندار حکومت سندھ کی اجازت کے بغیر کاروبار شروع کریں گے ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور کل استنبول میں ہوگا
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیم تیار، اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے منظوری متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر