 
                                                                              پاکستان کی نامور اداکارہ اقرا عزیز حسین کو دوستوں کی یاد ستانے لگی ہے اداکارہ نے کہا کہ میں اپنے دوستوں کو بہت یاد کر رہی ہوں۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ اقرا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ ایک گیم کھیل رہیں ہیں۔
https://www.instagram.com/p/B_SH-lkn23g/?utm_source=ig_web_copy_link
یاد رہے کہ پوسٹ کی جانے والی ویڈیو کی کیمشن میں اقرا نے لکھا کہ کیا آپ لوگوں نے کبھی جینگا کھیلا ہے؟ کیا اِس کھیل میں مزہ نہیں آتا؟
اداکارہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں اقرا ’جینگا‘ یعنی بلاکس والا گیم کھیل رہی ہیں۔
اداکارہ کو ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب وہ یہ گیم جیت جا تی ہے اور خوشی کا اظہار کرنے کےلیے دیکھتی ہیں تو اُنہیں اپنے آس پاس کوئی دوست نہیں ملتا۔
اقرا دوستوں کو خود کے قریب نہیں پا کر یک دم اداس ہو جاتی ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ اس کھیل کو کھیلنے میں اُس وقت بالکل مزہ نہیں آتا جب آپ کے ساتھ آ پ کے دوست نہ ہوں جو آپ کو جیتتے ہوئے دیکھ سکیں۔
یاد رہے کورونا کی وجہ سے دنیا کہ بہت سے ممالک میں لاک ڈاون نافز ہے اور لوگ گھروں تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں۔
لاک ڈاون کی وجہ سے شوبز انڈسڑری سے تعلق رکھنے والے لوگ سوشل میڈیا کے قرب ہو گئے ہیں تا کہ مداحوں سے گھروں میں رہ کر بھی تعلق کو بر قرار رکھ سکے۔
واضح رہے کہ اقرا نے پوسٹ کی جانے والی والی ویڈیو کی کیمشن میں دو ہیش ٹیگ بھی استعمال کیے ’گھر پر رہو‘ اور ’خوش رہو۔‘
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 