Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہمیں لوگوں کی جانیں اور معیشت دونوں کو بچانا ہے، وزیرخارجہ

Now Reading:

ہمیں لوگوں کی جانیں اور معیشت دونوں کو بچانا ہے، وزیرخارجہ
سیکرٹری جنرل

وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نےکہا ہے کہ کرونا وبا کے باعث پوری دنیا، صحت اور معیشت کے حوالے سے غیر معمولی چیلنجز کا سامنا کر رہی ہے، ہمیں لوگوں کی جانیں اور معیشت دونوں کو بچانا ہے جو کہ ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے وزارت خارجہ میں،پاکستان پریپیرڈنس اینڈ رسپانس پلان کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک تاریخ ساز وقت میں اکٹھے ہو رہے ہیں، ہمیں اپنی ٹسٹنگ اور کوارنٹائین سہولتوں کو بڑھانا ہے،ہمیں تربیت یافتہ سٹاف، صحت سے متعلقہ سازوسامان کی کمی کا سامنا ہے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ اس وبائی چیلنج کے خلاف جس طرح ہمارے اور پوری دنیا میں ڈاکٹرز، نرسز، اور پیرامیڈیکل سٹاف اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں اس پر ان  کا جتنا شکریہ ادا کیا جائے کم ہے۔

شاہ محمود قریشی نے واضح کیا کہ عالمی برادری مشترکہ طور پر اس وبا کے خلاف نبرد آزما ہے،عالمی اعداد و شمار کے مطابق آج تک 169006 لوگ اس وبا کی وجہ سے لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ دو ملین سے زیادہ لوگ اس وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔

معید یوسف کی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات

Advertisement

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کوویڈ 19 کے اعداد و شمار دیتے ہویے انہون نے مطلع کیا کہ صرف پاکستان میں کرونا کے کنفرم کیسز کی تعداد 10،513 ہے اور 224 افراد موت کے منہ میں جا چکے ہیں اور یہ اعداد و شمار تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔

شاہ محمود قریشی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان تمام نامساعد حالات کے باوجود  پاکستان، دیگر ترقی پذیر ممالک کی طرح انسانی زندگیوں اور معیشت کو بچانے کیلئے پر عزم ہے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ ہم نے کرونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں اب تک 124،549 کرونا ٹیسٹ کیے گئے جبکہ 11000کرونا ٹیسٹ روزانہ کرنے کی اہلیت موجود ہےملک میں 52 لیبارٹریز ہیں اور مثبت کیسز کی شرح 8 فیصد ہے۔

شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ ہمارے پاس 70 ریپڈ رسپانس ٹیمیں ہیں جو انتہائی کم ہیں۔ہمارے ہاں ہر ایک ملین میں 506 اشخاص اس وائرس سے متاثر ہیں۔

وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ کورونا وائرس پر قابو پانے کے سوا ہمارے پاس بچت کا کوئی راستہ نہیں اور انشا اللہ ہم مشترکہ کاوشوں سے اس وبا پر غلبہ حاصل کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر