Advertisement
Advertisement
Advertisement

خواتین ڈاکٹرز آبدیدہ، عوام کے آگے ہاتھ جوڑ لیے

Now Reading:

خواتین ڈاکٹرز آبدیدہ، عوام کے آگے ہاتھ جوڑ لیے
خواتین ڈاکٹرز

ملک بھر میں کورونا وائرس نے خطرے کی گھنٹی بجادی، خواتین ڈاکٹرز نے موجودہ صورتحال پر آبدیدہ  ہوکر عوام کے آگے ہاتھ جوڑ لیے۔

کراچی پریس کلب میں  کورونا وائرس کے حوالے سے خواتین ڈاکٹرز عوام سے ہاتھ جوڑ کے احتیاط کی اپیل کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔

فرنٹ لائن پر وائرس سے لڑنے والی خواتین ڈاکٹرز  نے  کہا کہ  ملک میں کورونا وائرس پھیل رہا ہے،عوام احتیاط نہیں کر رہی ۔سماجی دوری پر بالکل بھی عمل نہیں ہورہا، خدارا  لوگ گھروں پر رہیں۔

ڈاکٹرز نے مزید کہا کہ  ہم ڈاکٹرز بھی اس مرض کا شکار ہوکر مر رہے ہیں  ،ایسے میں ہم مریضوں کی زندگی نہیں بچا سکتے۔اس نازک صورت حال میں ہمارے اہل خانہ ہمیں پیشہ چھوڑنے کے  لیے دباؤ بڑھا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ معاملات ہمارے ہاتھ سے نکلتے جارہے ہیں، خدا را عوام احتیاط کریں اور حکومتی درخواستوں پر سنجیدہ ہو جائیں ،ورنہ ہمارا نظام صحت تباہ ہوجائے گا۔

Advertisement

خواتین ڈاکٹرز کا کہنا تھا ہم خواتین  کو ایک نہیں تین تین محازوں پر لڑنا پڑرہا ہے۔ایک طرف مریض، دوسری طرف ہم خود اور تیسری طرف ہمارا خاندان بھی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس حفاظتی کٹس نہیں ہیں ہمارے گھر والے ہم پر دباؤ بڑھا رہے ہیں  کہ نوکری چھوڑ دو۔ایسی صورت حال میں لوگوں کو مرتا نہیں دیکھ سکتے۔

خواتین ڈاکٹرز کا کہنا تھا کورونا وائرس سے  دوران حمل بھی ماں اور بچوں کو بھی خطرہ ہے ۔حکومت لاک ڈاؤن کو مزید سخت کرے تاکہ صورت حال مزید سنگین نہ ہوسکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جہلم میں بااثر زمیندار کا حیوانیت بھرا ظلم، گائے کی ٹانگ کاٹ دی
چین کا پاکستانی خلا بازوں کو تربیت دینے کا باضابطہ اعلان
کراچی، گھر کی چھت توڑ کر سریا نکالنے والا باپ ملبے تلے دب کر جاں بحق، بیٹا زخمی
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل؛ شہر قائد میں تیز خشک ہوائیں چلنے کا امکان
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پاک افغان مذاکرات ناکام؛ پاکستان کا دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر