Advertisement
Advertisement
Advertisement

شاہ سلمان کا بھیجا ہوا تحفہ پاکستان پہنچ گیا

Now Reading:

شاہ سلمان کا بھیجا ہوا تحفہ پاکستان پہنچ گیا
سعودی عرب

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جناب سے بھیجا گیا تحفہ پاکستان پہنچ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شاہ سلمان کے فلاحی ادارے ‘کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر’ نے پاکستان میں  ضرورت مندوں کے لیے راشن پیکج پاکستان کے حوالے کر دیا ہے۔

کورونا کی وجہ سے بہت سے لوگوں کی ضرورتِ زندگی بری طرح متاثر ہو کر رہ گئی ہے۔

یاد رہے کہ دنیا بھر میں کورونا کی وبا بری طرح پھیل چکی ہے اور اس ہی وجہ سے بہت سے ممالک میں لاک ڈاون نافز ہے  تاکہ اس وبا پر قابو پایا جا سکے۔

لاک ڈاون کی وجہ سے لوگوں کے کاروبار زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے اور لوگ اپنے گھروں تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں۔

Advertisement

پاکستان میں لاک ڈاؤن سے متاثرین اور مستحقین تک راشن پہنچانے کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔

امدادی پیکج میں دیے گئے ہر راشن کے بیگ میں 10 کلو آٹا، 5 کلو چینی، 5 کلو چاول، 5 لیٹر ککنگ آئل، 2 کلو خشک دودھ، آدھا کلو چائے کی پتی اور 2 کلو کھجوریں شامل ہیں۔

اس راشن پیکج سے پنجاب میں ایک لاکھ سے زائد افراد مستفید ہوں گے۔

دوسری جانب راشن کا امدادی سامان کی مالیت تقریباً 16 کروڑ 61 لاکھ ہے۔

راشن حکومت پنجاب کے تعاون سے لاہور سمیت پنجاب کے 10 اضلاع میں تقسیم کیا جائے گا۔

راشن کا تمام تر سامان نواف بن سعید المالکی نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے سپرد کیا تھا۔

Advertisement

واضح رہے کہ 5 ٹیمیں راشن کی تقسیم کے امور کی نگرانی کررہی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر