پہلا روزہ کب ہوگا؟
عالمی وبا کے اثرات رمضان المبارک پر بھی نمایاں ہونے لگے ہیں۔
دنیا بھر میں خانہ کعبہ ہو یا ایشیا سے لے کر افریقہ تک کی مساجد بند رہی اور کہیں بھی باجماعت نماز ممکن نہ ہوسکی ہے ایسے میں برازیل کی مسجد نے نماز کی لائیو اسٹریمنگ کے ذریعے آن لائن اجتماع کرنے کی کوشش کی۔
ماہ صیام کے معمول بدل گئے، مصروفیات اور ترجیحات میں بھی تبدیلی آئی ہے۔
ماہ صیام اور عالمی وبا کے موقع پر مسلمانوں نے محتاط طرز عمل اپنالیا ہے جبکہ خانہ کعبہ کے صحن میں عبادت گزاروں کی انتہائی مختصر موجود تھی ۔
نماز تراویح میں سماجی فاصلوں کا خاص خیال رکھا گیا جبکہ مسجد نبوی میں صرف اذان کی آواز گونجی تھی
تاہم ادائیگی نماز گھروں میں کی گئی، خاندان کے سربراہ کی امامت سب رب کے حضور سربسجود ہوئے۔
برازیلی مسلمانوں نے بھی احتیاط کا دامن تھامے رکھا اور عبادات کی ترویجکیلئے جدید ٹیکنالوجی بروئے کار لائے مساجد سے نماز کی آن لائن اسٹریمنگ کی گئی۔
لاک ڈاؤن کے سبب باجماعت نماز ممکن نہیں ۔ رواں سال ہم سوشل میڈیا کے ذریعے عبادات کو گھروں میں لے گئے ۔۔ تاکہ لوگ رمضان کی روح سے محروم نہ رہیں۔
مہلک وبا اور بندشوں کے سبب بنگلہ دیش میں ہو کا عالم ہے جبکہ ڈھاکہ میں دکانیں اور کاروباری مراکز بند پڑے ہیں، باجماعت نماز کی یہاں بھی اجازت نہیں دی گئی، مساجد سے آواز اذان آرہی ہے تاہم صرف خدام اور امام ہی مسجد میں نماز پڑھنے کے مجاز ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
