Advertisement
Advertisement
Advertisement

زیادہ سے زیادہ پاکستانیوں کو وطن واپس لائیں گے، شاہ محمود قریشی

Now Reading:

زیادہ سے زیادہ پاکستانیوں کو وطن واپس لائیں گے، شاہ محمود قریشی
وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم نے پی آئی اے کے ساتھ ساتھ قطر آئر لائن کے ساتھ بھی رابطہ کر لیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ پاکستانیوں کو  عید الفطر سے قبل واپس لایا جا سکے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا ویڈیو لنک کے ذریعے امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس اجلاس میں آپکی ورچوئل شرکت پر آپ کا شکرگزار ہوں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں آپ سب کو رمضان المبارک کی مبارک باد پیش کرتا ہوں اللہ تعالیٰ اس ماہ صیام کے صدقے پوری انسانیت کو اس وبا سے نجات دے۔

انہوں نے خطاب میں کہا کہ امریکہ میں 50 ہزار سے زیادہ اموات ہو چکی ہیں اور نو لاکھ سے زیادہ لوگ اس وبا کا شکار ہو چکے ہیں جو انتہائی تکلیف دہ امر ہے اور میں ان تمام خاندانوں کے ساتھ اظہار تعزیت کرنا چاہتا ہوں جن کے پیارے اس وبا کے دوران جدا ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری ملاقات ایک ایسے مشکل اور غیر معمولی وقت میں ہو رہی ہے جب کورونا وبا نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور امریکہ جو دنیا کی سب سے بڑی معاشی قوت ہے اس کا عالم یہ ہے تو ہمارے جیسے ترقی پذیر ممالک کی صورت حال کا اندازہ آپ بخوبی لگا سکتے ہیں۔

Advertisement

وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی فراخ دلی کو ہم نے کئ مرتبہ دیکھا ہے جب بھی پاکستان کو کسی مشکل گھڑی کا سامنا ہوا وہ زلزلہ ہو یا سیلاب، امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے جس طرح دل کھول کر معاونت کی پوری قوم آپ کی ممنون ہے اور آج بالخصوص طبی شعبے سے وابستہ پاکستانی امریکی ڈاکٹرز اور نرسز، جس انداز میں لوگوں کی جانوں کو بچانے کیلئے خدمات سر انجام دے رہے ہیں پوری قوم کو ان  پر فخر کر رہے ہیں۔

سعودی حکومت کا انسانیت کے لے اٹھایا گیا یادگار قدم

انہوں نے کہاکہ کورونا عالمی وبا کے سامنے آنے پر ہمیں بہت سے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جن میں ایک بیرون ممالک میں مقیم، واپسی کے منتظر، پاکستانیوں کی جلد واپسی ہے اور اب تک ہم تقریبا دس ہزار کے قریب بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں کو واپس لا چکے ہیں لیکن ابھی ہزاروں پاکستانی وطن واپسی کے منتظر ہیں، ہمیں ان کی مشکلات کا مکمل ادراک ہے۔

انہوں نے بتایا کہ قبل ازیں ہمیں ٹسٹنگ اور کوارنٹائین سہولیات کی استعداد کے حوالے سے مشکلات کا سامنا تھا اس لیے ہم شروع میں دو ہزار پاکستانیوں کو فی ہفتہ واپس لا رہے تھے لیکن رفتہ رفتہ ہماری استعداد کار اور حوصلے میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

انشاءاللہ اب ہم ہر ہفتے سات ہزار پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کی استعداد رکھتے ہیں۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر