
دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وباء کووڈ – 19 سے ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ ستانوے ہزار (197000) تک پہنچ گئی ہے۔
نئے اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کووڈ – 19 سے ہلاکتوں میں اضافے کے بعد تعداد 197000 تک پہنچ گئی ہے اور 28 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں اور اب تک آٹھ لاکھ سات ہزار مریض اس وباء سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔
کورونا سے اموات میں اضافہ، تعداد 269 ہوگئی
امریکہ میں وباء سے اب تک 52 ہزار ہلاکتیں ہوچکی ہیں جبکہ نو لاکھ پچیس ہزار افراد میں اس وائرس کی تشخیص ہوئی۔اٹلی کوورنا وائرس سے شدید متاثرہ دوسر ملک ہے جہاں ہلاکتوں کی تعداد 25 ہزار نو سو ہے جبکہ تقریبا ایک لاکھ بانوے ہزار افراد متاثر ہوئے جس کے بعد سپین میں بائیس ہزار پانچ سو چوبیس اموات ہوئیں اور دو لاکھ انیس ہزار 764 افراد متاثر ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News