مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں منافع خورعوام کی جیبوں پر چھریاں چلارہے ہیں جبکہ نیازی اور بزدار کورونا کے نام پر عوام کی جیبوں پر بلیڈ چلا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نیازی اور بزدار کورونا کے نام پر عوام کی جیبوں پر بلیڈ چلا رہے ہیں۔
مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان نے کہا کہ منافع خوروں نے پھل اور سبزیوں کی قیمتوں میں سو فیصد اضافہ کردیا ہے ، صحافیوں کے سامنے ٹارزن بننے والے وزیر آج کہاں ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے یہ بھی کہا کہ پنجاب کے ایک وزیر کہتے تھے کسی کو ذخیرہ اندوزی یا مہنگائی نہیں کرنے دینگے، آج وہ وزیر مارکیٹوں میں جائیں اور عوام سے مہنگائی کے متعلق پوچھیں۔
مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان کا کہنا تھا کہ بزدار صاحب کورونا کے ستائے عوام منافع خوروں کے رحم و کرم پر ہیں لیکن بزدار صاحب آخرت میں دنیا وی آقاﺅں کی چاپلوسی اور آپ کی نمودنمائش نے کام نہیں آنا۔
بزدار صاحب اخلاقی طور پر خود کو قانون کے حوالے کردیں، عظمیٰ بخاری
عظمیٰ بخاری کا یہ بھی کہنا تھا کہ پنجاب کے پنتالیس لوگوں کی کابینہ پروٹوکول اور مراعات انجوائے کرنے میں مصروف ہے ، بزدار صاحب رمضان ریلیف پیکج نہیں دے سکے تو شہریوں کو سستی اشیاءکی فراہمی ہی یقینی بنادیں۔
اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ شہبازشریف نے دس سال پنجاب کے عوام کو رمضان المبارک میں اربوں کی سبسڈی دی اور ان کے قائم کردہ ماڈل بازاروں میں عوام کو سستی اورمعیاری اشیاء ملتی تھیں جبکہ عثمان بزدار کی بادشاہت میں نہ ماڈل بازار اور نہ سستی اشیاء نظرآرہی ہیں۔
مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ حکومتی لوگ بے عزتی اور ذلت کے خوف سے عوام کا سامنا کرنے سے کتراتے ہیں ، دو ماہ سے پنجاب کا کوئی وزیر لاک ڈاﺅن میں قید عوام کے درمیان نہیں پہنچ سکا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
