Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ میں4956 مریض زیرعلاج ہیں، سید مراد علی شاہ

Now Reading:

سندھ میں4956 مریض زیرعلاج ہیں، سید مراد علی شاہ
سید مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اس وقت سندھ بھر میں 4956مریض زیر علاج ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کاکورونا وائرس کی صورتحال پر کابینہ کو بریفنگ دی گئی جس میں  کورونا سے انتقال ہونے والے افراد کیلئے دعائے مغفرت کی گئی اور کورونا کے مریضوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی گئ۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بتایا کہ آج 2733  ٹیسٹ کیے گئے، اس طرح ٹیسٹوں کی کل تعداد 43949 ہوگئی ہے جبکہ آج 341 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ آج مزید  4کورونا کے مریض انتقال کرگئے جس سے مرنے والوں کی تعداد 85 ہوگئی جبکہ 4956 مریض زیرعلاج ہیں جن میں 24 کی صورتحال خراب ہے اور ان م ییں سے 16 مریضوں کو وینٹی لیٹرز پر رکھا گیا ہے۔

فطرہ، فدیہ صوم اور کفارہ صوم کا اعلان

Advertisement

مراد علی شاہ نے بتایا کہ 2705 مریض گھروں میں زیرعلاج ہیں جبکہ 825 آئیسولیشن مراکز میں زیرعلاج  ہیں۔

انہوں نےبتایا کہ ضلع شرقی کراچی میں 90، ضلع جنوبی میں 50 اور کورنگی میں 40 میں نئے کیسز سامنے آئے جبکہ ملیر میں 30 ، ضلع وسطی میں 20 ، حیدرآباد اور لاڑکانہ میں 12 – 12 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور خیرپور میں 23،  گھوٹکی 8، سکھر  4 اورمٹیاری 2 نئے کورونا کے کیسز سامنے آئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کابینہ کو بتایا کہ مریضوں کے بڑھنے کی باعث ہم بسترے بڑھار ہے ہیں اور ایکسپو سینٹر میں 1200 سے بڑھا کر 1500 بسترے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 انہوں نے بتایا کہ پی اے ایف میوزیم سائٹ پر 600  اور گڈاپ اسپتال 150بستروں کااضافہ کیا ہے اور دمبا گوٹھ اسپتال 120 بستروں کا مرکز قائم کرنے کا فیصلہ کیا جبکہ بستروں کا فیلڈ آئیسولیشن سینٹر ہر ضلع میں قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کابینہ نے کورونا کی وباء کے پھلنے کے افسوس میں ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر