Advertisement
Advertisement
Advertisement

شمالی کوریا کا دو میزائلوں کا کامیاب تجربہ

Now Reading:

شمالی کوریا کا دو میزائلوں کا کامیاب تجربہ

شمالی کوریا نے اپنی دفاعی صلاحیت کو مزید مضبوط کرنے کے لیے مزید دو میزائلوں کا کامیاب  تجربہ کیا ہے ۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق  شمالی کوریا کے مقامی وقت کے مطابق میزائلوں  کا تجربہ صبح پانچ بجکر 34 منٹ اورپانچ بجکر 57منٹ پر کیا گیا۔

شمالی کوریا کے حکام نے میزائلوں  کا تجربہ کرنے کی تصدیق کی ہے ۔ دونوں میزائل شمالی کوریائی ملٹری دفاعی سسٹم میں شامل کیے جائیں گے ۔

 غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے  کہ     شمالی کوریا کی جانب سے میزائل تجربات کرنے کا مقصد امریکا کو اپنی طاقت کا احساس دلانا ہے، جبکہ شمالی کوریا کی جانب سے  مستقبل میں مزید میزائلوں کےتجربات کا عندیہ دیا گیا ہے۔

شمالی کوریا کا میزائل 270 میل کا فاصلہ طے کرنے کے بعد جاپان کی سمندری حدود میں جاگرا جو ’’مشرقی سمندر‘‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ جاپان نے پیانگ یانگ کی تازہ کارروائی کو جارحانہ اور افسوسناک قرار دیا ہے۔

Advertisement

یاد رہے کہ اس سے قبل  شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے دوسری ملاقات کے فوری بعد کوریائی حکومت نے ایک شارٹ رینج میزائل کا تجربہ کیا تھا جو اس بات کا ثبوت تھا کہ مذاکرات کی ناکامی کے باوجود شمالی کوریا اپنا دفاعی نظام کمزور نہیں کرسکتا۔

دوسری جانب شمالی کوریا کی جانب سے کئے  گئے  میزائل کے تجربے  پر امریکا کی جانب سے  سے کوئی ردعمل  سامنے نہیں  آیا ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مکہ مکرمہ، جدید ترین شاہ سلمان گیٹ منصوبے کا اعلان کر دیا گیا
بھارت روس سے تیل نہیں خریدے گا،ٹرمپ کا دعویٰ ،مودی سرکار یقین دہانی سے مکرگئی
مراکش کے ساحل پر المناک منظر، ہر آنکھ کو رنجیدہ کردیا
غزہ میں جنگ بندی کے باجود اسرائیلی حملوں میں مزید 3 فلسطینی شہید
یرغمالیوں کی لاشوں کی حوالگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، اسرائیلی وزیراعظم
حماس معاہدےپرعمل نہیں کرتی تواسرائیل دوبارہ لڑائی شروع کرسکتاہے،ڈونلڈٹرمپ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر