Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان نے بھارتی الزامات سختی سےمسترد کر دیے

Now Reading:

پاکستان نے بھارتی الزامات سختی سےمسترد کر دیے
پاکستان

پاکستان نے بھارت کی جانب سے لگائے جانے والے دراندازی کے بھارتی الزامات  سختی سےمسترد کر دیے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں  بھارت کی طرف سے پاکستان پر دراندازی اور ایل او سی پر لانچنگ پیڈز کو نشانہ بنانے کے من گھڑت الزامات  کی تردید کی گئی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ  بھارت کے دراندازی سے متعلق بیانات بے بنیاد ہیں۔ بھارت کا پروپیگنڈہ انتہائی حدوں کو چھو رہا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا  پاکستان پر بھاری ہاتھ ہونے کے بھارتی وزیر دفاع کے بیان کو مسترد کرتے ہیں۔بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے دنیا کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ  بھارت کورونا وائرس کی وبا ءکے باوجود مقبوضہ کشمیر میں بنیادی انسانی سہولیات فراہم نہیں کر رہا۔ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایسا سندھ چاہتے ہیں جہاں باصلاحیت خواتین اور مردوں کو مالی وسائل حاصل ہوں، مراد علی شاہ
آگ اور پانی کا کھیل مزید نہیں چل سکتا، اب ٹھوس فیصلے کرنے کا وقت آگیا، وزیر اعظم کا دوٹوک موقف
اب بہت ہوگیا، افغانستان سے دہشتگردوں کی واپسی کی گارنٹی نہ ملنے پر کارروائی ہوگی، خواجہ آصف
2023 بریک ڈاؤن، کے الیکٹرک کی غفلت ثابت، نیپرا نے جرمانہ عائد کر دیا
الیکٹرک گاڑیوں کی جانب تاریخی قدم، وفاقی کابینہ نے NEV پالیسی منظور کر لی
ہم پرامن احتجاج کے حق میں ہیں، قانون شکنی ہرگز برداشت نہیں، طلال چوہدری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر