Advertisement
Advertisement
Advertisement

حامد میر کو شرم آنی چاہیے، فیروز خان مولانا طارق جمیل کے حق میں بول پڑے

Now Reading:

حامد میر کو شرم آنی چاہیے، فیروز خان مولانا طارق جمیل کے حق میں بول پڑے

پاکستان کے سابق اداکار فیروز خان مولانا طارق جمیل کے حق میں بول اُٹھے۔

تفصیلات کے مطابق سابق اداکار حامد میر پر برہم ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

https://web.facebook.com/AllPakistanDramaPageOfficial/videos/258008388655954/

سوشل میڈیا پر فیروز خان کی وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے جس میں وہ کہ رہے ہے کہ مولا میر کو کسی کو وضاحت دینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

مولانا کے حق مین اداکارعمران عباس بھی  طارق جمیل کے دفاع کیلئے میدان میں آگئے۔

Advertisement

اداکار عمران عباس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا جس میں انہوں نے مولانا طارق جمیل سے کہا کہ انھیں کسی سے معافی مانگنے کی ضرورت نہیں ہے۔

عمران عباس نےکہا کہ مولانا طارق جمیل صاحب آپ کو ان لوگوں سے معافی مانگنے یا انہیں وضاحت دینے کی ضرورت نہیں جو آپ کے پیغام کو غلط انداز میں پیش کررہے ہیں۔

عمران عباس نے مولانا طارق جمیل کے ساتھ اپنی تصویر بھی ٹوئٹ کی اور  کہا کہ اللہ آپ کا ساتھ دے۔

یاد رہے   کہ گزشتہ دنوں سے مولانا طارق جمیل وزیرِ عاظم عمران خان کے ساتھ ہونے والی ٹیلی تھون کے بعد سے تنازع کا شکار ہے۔

سوشل میڈیا پر بہت سے لوگ جہاں مولان کے خالاف تو بہت لوگ اُن کے حق میں بولنے کے لیے بھی آگے بڑھ گئے ہیں جس میں پاکستان شوبز انڈسٹری کے لوگ بھی ان کے حق میں بڑھ چڑھ کر بو ل رہے ہیں۔

دوسری جانب اداکارحمزہ علی عباسی نے بھی طارق جمیل کے حق میں بیان دیا تھا۔

Advertisement

حمزہ علی نے کہا کہ اللّٰہ سبحانہ وتعالیٰ مولانا طارق جمیل پر ان کی زندگی اور آخرت میں رحمتیں نازل فرمائے۔

یاد رہے کہ حمزہ کی جانب سے یہ بیان جب جاری ہوا جب مولانا نے اپنے ہی بیان پر میڈیا سے معافی مانگی۔

گزشتہ روز پرسی کا شکار ہونے والی غریب عوام کی فلاح کے لیے احساس ٹیلی فون جاری تھا جس میں وزیراعظم عمران خان نے بھی شرکت کی تھی جس کے ذریعے مستحقین کےلیے چندہ جمع کیا جا رہا تھا۔

اس میں مولانا طارق جمیل بھی شامل تھے، مولانا نے دعا بھی کروائی تھی۔

 مولانا طارق جمیل نے اختتام میں پاکستان سمیت پوری دنیا کے میڈیا کو جھوٹا قرار دیا تھا۔

مولانا نے یہ کہا تھا کہ ’ایک ٹی وی چینل کے مالک نے مجھ سے نصیحت طلب کی میں نے کہا کہ چینل سے جھوٹ ختم کردو۔

Advertisement

مولانا کی اس بات پر سینئر صحافی و اینکر حامد میر نے مولانا طارق جمیل سے اپنے ان الفاظ پر معافی مانگنے کا مطالبہ کی۔

بعدازاں مولانا نے ایک نجی ٹی وی چینل پر معافی مانگی۔

دوسرا پہلو اور لوگوں کی مولانا کے لیے مثبت رائے بھی دیکھنے میں آرہی ہے۔

واضح رہے کہ شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والوں کے ساتھ ساتھ بہت سے لوگ مولانا طارق جمیل کو درست کہہ رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
29 سالہ اطالوی ماڈل پامیلا جینینی کو بوائے فرینڈ نے بے دردی سے قتل کردیا
سجل علی اور احد رضا میر کے درمیان برف پگھلنے لگی؟ فالو کرنے کی خبریں وائرل
ہانیہ عامر مداحوں کے ہجوم میں گھِر گئیں، ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل
ماہرہ خان کے مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری
نیو سول کے لیجنڈ گلوکار 51 سال کی عمر میں چل بسے
آکسفورڈ میں ویڈ پینے کے بعد طالبان حملے کی یاد تازہ ہوگئی، ملالہ یوسفزئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر