Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا وباء سے نمٹنے کے لئے مرتضی وہاب کی شہریوں سے اپیل

Now Reading:

کورونا وباء سے نمٹنے کے لئے مرتضی وہاب کی شہریوں سے اپیل
حکومت نیب

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ آئیے کورونا وباء سے نمٹنے کے لئے سب ملکر جدوجہد کریں اور اپنے گھروں پر رہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ، رینجرز اور ٹریفک پولیس کے جوانوں کے ساتھ بہتر سلوک کریں۔

ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے سندھ حکومت نے کئی مشکل فیصلے کئے اور ان فیصلوں پر عملدرآمد طبی عملے اور  قانون نافز کرنے والے اداروں کے بغیر ممکن نہیں تھا۔

بیرسٹر مرتضی وہاب نے یہ بھی کہا کہ ہمارے پولیس رینجرز اور ٹریفک پولیس کے جوان اور افسران دن رات سڑکوں پر ہمارے لئے موجود ہیں لیکن افسوس کہ بعض شہریوں نے پولیس کے جوانوں کے ساتھ انتہائی نامناسب رویہ اپنایا۔

ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ ان جوانوں کا مقصد ہمیں کورونا وباء سے محفوظ کرنا ہے جس کے لئے یہ اپنی فیملیز کو چھوڑ کر دن رات سڑکوں، چوک چوراہوں پر موجود ہیں۔

Advertisement

بیرسٹر مرتضی وہاب کا یہ بھی کہنا تھا کہ صوبے میں پینتالیس پولیس کے جوان اور افسران کورونا وباء کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ چار رینجرز کے جوانوں کی کورونا رپورٹ پازیٹیو آئی ہے۔

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب کا مزید کہنا تھا کہ خدارا پولیس اور رینجرز کی جوانوں کے ساتھ اچھا برتاؤ کریں، اللہ تعالی اس وباء سے ہمیں محفوظ رکھے۔ آمین۔

سندھ میں لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ؟

واضح رہے اس سے قبل وازیراعلیٰ ہائوس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی صدارت اہم اجلاس ہوا ، جس میں میں مشروط طور مارکیٹیں اور کاروبار کھولنے کی تجاویز کی گئی جبکہ کورونا ٹاسک فورس کا محکمہ صحت کی کارکردگی پر تشویش کا اظہار کیا۔

بول نیوز کو ملنے والی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی صدارت اندرونی کہانی کے مطابق سندھ میں لاک ڈاؤن میں نرمی کرتے ہوئے سمارٹ لاک ڈائون یعنی لاک ڈائون میں نرمی کرنے  پر غور کیا گیا اور کورونا کے باعث تاجروں کو کاروبار سے متعلق درپیش مسائل پر  بھی بات ہوئی۔

 وزیراعلیٰ نے کہا تھا کہ وفاقی حکومت کے باعث کورونا سے نمٹنے کے لیے اب صوبے میں لاک ڈائون میں نرمی کرنے پڑے گی، سندھ اکیلا کچھ نہیں کرسکتا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر