Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت میں بڑھتے اسلام دشمن واقعات پر او آئی سی کو خط

Now Reading:

بھارت میں بڑھتے اسلام دشمن واقعات پر او آئی سی کو خط
اسلام دشمن

پاکستان کی جانب سے بھارت میں بڑھتے اسلام دشمن واقعات پر او آئی سی کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم نے بھارت میں بڑھتے اسلام دشمن واقعات پر او آئی سی کو آگاہ کرتے ہوئے او آئی سی ممالک کو خطوط ارسال کیے ہیں۔

بھارتی فوج کی سیز فائر کے خلاف ورزیاں، بچی سمیت4 افراد شہید

خط میں ہندو انتہا پسند آر ایس ایس اور بے جی پی کی سیاست سے آگاہ کیا گیا ہے جبکہ مستقل مندوب منیر اکرم نے بھارت میں بسے مسلمانوں کے متعلق کہا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں کی جان اور مال کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

منیراکرم نے اپنے خط  کے ذریعے او آئی سی کو بتایا  ہے کہ بھارت انتہا پسند رویے سے مسلم شناخت کا خاتمہ کرنے پر تلا ہے۔

Advertisement

یاد رہے کہ اس سے قبل آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر مسلسل سیز فائر کے خلاف ورزیوں کے نتیجے میں بچی اور خاتون سمیت تین شہید ہوگئے ہیں جبکہ پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی کے نتیجے میں بھارتی فوج کو بھاری جانی نقصان پہنچا ہے۔

آئی ایس پی آر کی اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے، بھاری فوج نے کیلر اور رکھ چکری سیکٹروں پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔

ترجمان کے مطابق کیلر سیکٹر پر بھارتی فوجیوں نے پاک فوج کی چوکیوں کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جبکہ پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑاہے۔

بھارتی فوج کی فائرنگ سے 34 سالہ لانس نائیک علی باز شہید ہوگئے، ترجمان کے مطابق رکھ چکری سیکٹر پر بھارتی فوج نے جان بوجھ کر شہری آبادی پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں کیرنی گاؤں کی 16سال لڑکی اور 52 سالہ خاتون شہید ہوگئیں جبکہ بھارتی فائرنگ سے 10 سالہ بچہ اور 55سالہ خاتون زخمی ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ پاک فوج نے چند روز قبل بھارتی کنٹرول لائن پر بھارتی ڈرون مار گرایا تھا، بھارتی ملٹری کا کواڈ کاپٹر پاکستانی حدود کے 600 میٹر اندر گھس آیا تھا جس پر پاک فوج نے کارروائی کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شرم الشیخ، وزیراعظم شہباز شریف کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں، فلسطین سے یکجہتی کا اعادہ
انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی جائے، ایف پی سی سی آئی کا مطالبہ
شرم الشیخ، وزیر اعظم اور صدر محمود عباس کی ملاقات، فلسطینی عوام کو خراج تحسین
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈریڈ انڈیکس 5300 پوائنٹس گر گیا
شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدہ؛ وزیراعظم شہباز شریف کا اہم بیان سامنے آگیا
علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ قبول شدہ، گورنر نے غیر آئینی اقدام کیا، اسپیکر کے پی کے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر