
کراچی کے نامور اسپتال کے 8 ڈاکٹرز میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔
کراچی کے نامور انڈس اسپتال کے سی ای او ڈاکٹر عبدالباری نے تصدیق کی ہے کہ ان کے اسپتال کے 8 ڈاکٹرز کی کورونا وائرس کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔
ڈاکٹر عبدالباری نے کہا کہ ڈاکٹرز مسلسل اپنے فرائض انجام دے رہے تھے ۔ 6 ڈاکٹرز ایمرجنسی جبکہ 2 کورونا وارڈ میں متاثر ہوئے۔ تمام ڈاکٹرز کو گھروں میں قرنطینہ میں رہنے کا کہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 8 ڈاکٹرز کی کمی کے باوجود ایمرجنسی آپریشنز بحال ہیں۔
ڈاکٹر عبدالباری نے مزید کہا کہ لوگ احتیاط کریں ورنہ اسپتالوں میں جگہ نہیں رہے گی ۔ شہری احتیاط کریں ، ورنہ اسپتال بوجھ اٹھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News