Advertisement
Advertisement
Advertisement

بیرون ممالک مقیم 163 پاکستانی کورونا سے جاں بحق

Now Reading:

بیرون ممالک مقیم 163 پاکستانی کورونا سے جاں بحق
ممالک

دنیا بھر کے مختلف ممالک میں کورونا وباء سےجاں بحق پاکستانیوں کی تعداد 163 ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مختلف ممالک میں کورونا سے 163 پاکستانیوں کی اموات کی اطلاعات ہیں جبکہ مشرق وسطی ممالک سے 50 ہزار سے زائد پاکستانی وطن واپس آنا چاہتے ہیں۔

عائشہ فاروقی نے کہا کہ سعودی عرب میں 23 لاکھ،متحدہ عرب امارات میں 16 لاکھ اور قطر میں 1 لاکھ 80 ہزار پاکستانی کام کرتے ہیں جبکہ کورونا کے باعث متحدہ عرب امارات میں 13 ہزار کے قریب پاکستانی بیروزگار بھی ہوئے۔

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے یہ بھی کہا کہ عمان میں 2 لاکھ 72 ہزار ،کویت میں 1 لاکھ 5 ہزار اور بحرین میں 1 لاکھ سے زائد پاکستانی کام کر رہے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ کورونا کے باعث متحدہ عرب امارات میں 13 ہزار کے قریب پاکستانی بیروزگار ہوئے۔

واضح رہے کورونا وائرس کی تباہ کاریوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات  2 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہیں ۔

Advertisement

  کورونا وائرس کی عالمی وباء دنیا کے 200 سے زائد ممالک میں پھیل چکی ہے جس میں 2،29،152   افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 32  لاکھ  44 ہزار سے تجاوز کر گئی  ہے۔

کورونا وائرس ، ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ 29 ہزار سے تجاوز کرگئی

دوسری جانب اس وائرس کو شکست دے کر صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 10  لاکھ 16 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

اس مہلک وائرس کے سب سے زیادہ مصدقہ مریض امریکہ میں ہیں جہاں 10   لاکھ64  ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ مرنے والوں کی تعداد 61 ہزار 600 سے تجاوز کرگئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شکتی سائیکلون کے اثرات، کوئٹہ میں گرد و غبار کا طوفان، حدِ نگاہ صفر کے قریب
کراچی میں جرائم بے قابو، 9 ماہ میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں 50 ہزار کے قریب پہنچ گئیں
سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس سے پیپلز پارٹی کا واک آؤٹ، ن لیگ سے معافی کا مطالبہ
سرکاری کمپنیوں کے سی ای اوز کی تنخواہوں میں بے تحاشا اضافہ، سینیٹ کمیٹی نے سوالات اٹھا دیے
اقوام متحدہ، مہاجرین کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، امیر مقام کا خطاب
ایف پی سی سی آئی کا تجارتی خسارے میں خطرناک اضافے پر اظہار تشویش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر