Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 2لاکھ 39ہزار 600 سے تجاوز

Now Reading:

کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 2لاکھ 39ہزار 600 سے تجاوز
ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ

دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 2لاکھ 39ہزار 600 سے تجاوز کرگئی ہے۔

امریکا میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 65 ہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ چار سو بائیس نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد 11 لاکھ 31 ہزار سے آگے بڑھ گئی ۔

متاثرہ ممالک کی فہرست میں اسپین بدستور دوسرے نمبر پر ہے ۔جہاں متاثرین کی تعداد 242 ہزار سے زائد ہوگئی جبکہ 24ہزار 8 سو سے زائد افراد لقمہ اجل بنے ہیں۔

اٹلی میں بھی تباہ کاریاں رک نہ پائیں اور ابتک 2لاکھ 7 ہزار سے زائد افراد وائرس کا شکار ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 28،ہزار 236 ہوگئی ہیں۔

برطانیہ میں ایک لاکھ ستتر ہزار سے زائد کیسز اور اموات کی تعداد 27ہزار سے زائد رہی ہے جبکہ فرانس میں 167 ہزار سے زائد کیسز اور 24 ہزار 5سو سے زائد ہلاکتیں ہوچکی ہیں ۔

Advertisement

برازیل میں آج بھی 93 نئے کیسز سامنے آئے ۔ اموات بھی رک نہ پائیں ۔ کل 6ہزار 4سو 12 افراد موت کی نیند سو گئے ہیں جبکہ جنوبی کوریا میں ایکبار پھر چھ افراد میں وائرس کی تشخیص ہوگئی ۔

عمران خان کا روسی ہم منصب کے نام پیغام

واضح رہے کہ گذشتہ روز خبر ملی تھی کہ روس کے وزیراعظم میخائل میشوتن کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا گیا ہے، جس کے بعد انہوں نے اپنا عہدہ عارضی طور پر چھوڑ دیا ہے۔

روسی وزیراعظم نے صدر ولادیمیر پیوٹن کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعے کورونا مثبت آنے سے آگاہ کیا اور اس کے بعد ٹیلی ویژن پر عوام کو بھی آگاہ کیا۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے وزیراعظم میخائل میشوتن کی طرف سے عہدے سے دستبردار ہونے کی درخواست قبول کرتے ہوئے ڈپٹی وزیراعظم اینڈریو بیلوسوف کو نئی ذمہ داریاں تفویض کر دی ہیں۔

یاد رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کردہ  تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 297 کیسز اور 32 اموات رپورٹ ہوئی ہیں، ملک میں کوروناوائرس کے 4 ہزار 715 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

Advertisement

پنجاب میں کورونا کے اب تک سب سے زیادہ 6 ہزار 733 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، سندھ 6 ہزار 675، خیبرپختونخوا 2,799، بلوچستان 1,136، اسلام آباد 365، آزاد کشمیر 66 اورگلگت بلتستان میں 340 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

پاکستان میں اب تک کورونا وائرس کے 4 ہزار 715 مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مصر نے غزہ کی قیادت کیلئے 15 منظور شدہ ٹیکنوکریٹس کے ناموں کا اعلان کر دیا
پاک افغان سرحد کشیدگی پر روسی وزارت خارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا
ڈھاکا کی دو فیکٹریوں میں خوفناک آتشزدگی، 16 افراد جاں بحق
حماس نے 20 یرغمالیوں کی رہائی کے بعد 4 مغویوں کی لاشیں بھی اسرائیل کے حوالے کردیں
چین کا عالمی تجارتی تنظیم میں خصوصی رعایتیں نہ لینے کا اعلان
غزہ امن معاہدے پر وزیراعظم شہباز شریف اور ’اپنے پسندیدہ‘ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر