Advertisement
Advertisement
Advertisement

آزادی صحافت کے عالمی دن پر انتونیو گوتریس کا بیان

Now Reading:

آزادی صحافت کے عالمی دن پر انتونیو گوتریس کا بیان
آزادی صحافت

آزادی صحافت کے دن کی مناسبت سے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صحافی اورمیڈیاورکرز لوگوں تک ہمارا پیغام پہنچانے میں اہم مددگار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وباکےاس دورمیں یہ پیغامات انتہائی اہم ثابت ہوسکتے ہیں اس لئے دنیا بھر کی حکومتیں آزادی صحافت کا تحفظ یقینی بنائیں۔

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ تمام حکومتیں صحافیوں کو ان کے فرائض انجام دینے کے لئے ان کی مدد کریں  اور وبا کے دوران اور اس کے بعد بھی صحافتی ذے داریاں پوراکرنے میں صحافیوں کی مدد کی جائے ۔

انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ وبا کیساتھ ہی غلط اطلاعات، معلومات اور افواہوں کا سلسلہ بھی شروع ہوا ہے اور میڈیا ہی سے غلط معلومات کی روک تھام، اس کا سدباب اور مستند اطلاعات کی ترسیل ممکن ہوتی ہے ۔

کراچی سمیت ملک بھر میں لاک ڈاؤن کی صورتحال

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ نقل و حرکت کا عارضی روک تھام کورونا کو شکست دینے کے لئے انتہائی اہم ہے۔

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ حقائق، درست معلومات اور سچائی کا پرچار کرنے پرمیڈیا کے شکرگزار ہیں اور تمام حکومتیں امن وانصاف اور انسانی حقوق کیلئے آزادی صحافت کو یقینی بنائیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج آزادی صحافت کا دن منایا جا رہا ہے۔

 اس دن کو منانے کا مقصد عالمی سطح پرصحافتی آزادی کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ ایسے اقدامات کا حصول بھی ہے جس میں آزادی صحافت میں پیش آنے والی مشکلات اور رکاوٹوں کا سدباب بھی کیا جا سکے۔

  اقوام متحدہ نے 3 مئی 1993 ء کو باقاعدہ طور پر آزادی صحافت کا عالمی دن منانے کااعلان کیا اس دن تمام دنیا کی صحافتی برادری اس بات کا تجدید عہد کرتی ہے کہ کسی بھی پرتشدد عناصر یا ریاستی دباؤ کے بغیر آزاد سچی اور ذمہ دارانہ اطلاعات عوام تک پہنچنے کیلئے لڑتے رہیں گے ۔

دنیا بھر میں آزادی صحافت کیلئے صحافیوں کی قربانیاں لازوال ہیں۔

Advertisement

پاکستان کا جائزہ لیا جائے تو یہاں بھی صحافی ایک طویل عرصے سے اپنی آزادی کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں انکی قربانیوں کی ایک ناقابل فراموش تاریخ ہے ۔

آج صحافت کا عالمی دن منانے کا مقصد اور حقیقی تقاضا ہے کہ صحافتی برادری کو صحافی ذمہ داریاں ادا کرنے میں آزادی حاصل ہو‘ انکے جائز حقوق کا تحفظ ہو ۔

آج وطن عزیز میں پرنٹ میڈیا اور الیکٹرونک میڈیا کا کردار ناقابل فراموش ہے اسکی اہمیت کو کبھی بھی کسی بھی صورت کم نہیں کیا جا سکتا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کانگو، دو کشتیوں کے خوفناک حادثات، 190 سے زائد افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
عالمی برداری دوہرا معیار ترک کر کے اسرائیل کو جرائم پر سزا دے، قطری وزیراعظم
صدر زرداری کا چین کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ
قطر پر حملہ: ٹرمپ ناخوش، مگر اسرائیل سے تعلقات مضبوط رہیں گے، امریکی وزیر خارجہ
روس پر پابندیاں: صدر ٹرمپ نے نیٹو ممالک کیلئے شرط رکھ دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر