
امریکی شہر نیویارک میں ایک گھر کے فریزر سے لاش برآمد ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایک شخص اپنی والدہ کی موت کے بعد گھر سے ان کا سامان سمیٹنے گیا تو والدہ کے گھر کے فریزر سے ایک لاش برآمد ہوئی۔
یاد رہے کہ یہ واقعہ امریکی شہر نیویارک میں پیش آیا ہے۔
اس واقع کے حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص اپنی والدہ کی موت کے بعد مکان سے حساب کی نیات سے گھر گیا تھا اور اس ہی دورن فریزر سے لاش برآمد ہوئی۔
فلحال پولیس نے مذکورہ شخص اور اس کی والدہ کا نام ظاہر نہیں کیا۔
لاش کے حوالے سے پولیس نے بتایا کہ لاش کم از کم 10 سال پرانی لگتی ہے۔
دوسری جانب تمام تر واقع کے بعد جب گھر کےمکان سے بات ہوئی تو انہوں نے بتایا کہ ان کی بزرگ کرایہ دار نہایت خوش مزاج خاتون تھیں۔
مالکان نے مزید بتایا کہ خاتون نے کبھی کسی کو گھر کے اندر داخل ہونے بھی نہیں دیا۔
واضح رہے کہ پولیس نے فی الحال گھر کو سیل کردیا ہے جبکہ لاش کا پوسٹ مارٹم بھی کروایا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News