وزیر اعظم عمران خان نے سندھ کے ارکان اسمبلی کو طلب کر لیا ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق گورنر ہاؤس میں وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس 12 بجے شروع ہوگا جس میں وزیر عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے ٹی آئی ارکان اور اسمبلی سندھ کے ارکان سے بات کریں گے۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے یہ ویڈیو لنک کا اجلاس کورونا وائرس کے پیشِ نظر طلب کیا اور اجلاس میں لاک ڈاؤن، کاروبار سے متعلق بات ہوگی۔
پارٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی وزیر اعظم کو اپنے اپنے حلقوں در پیش مسائل پر بریفنگ دیں گے۔
ملازمت سے محروم ہونے والے افراد کے لیے احساس کیش پروگرام کا آغاز
واضح رہے اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کے باعث ملازمت سے محروم ہونے والے افراد کے لیے احساس کیش پروگرام کے دوسرے مرحلے کا آغاز کردیا تھا۔
اسلام آباد میں کورونا ریلیف فنڈ کے ویب پورٹل کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کے باعث ملازمت سے محروم ہونے والے افراد کیلئے احساس کیش پروگرام کے دوسرے مرحلے کا آغاز کردیا ہے جس کے تحت ملازمت سے محروم ہونے والے افراد اندراج کرکے رقم کے حصول کیلئے خود کو رجسٹر کرواسکتے ہیں۔
عمران خان نے کورونا ریلیف فنڈ میں عطیات دینے والے افراد کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا تھا کہ میں خود کورونا ریلیف فنڈ کی نگرانی کررہا ہوں ، اس کے تحت پیسے شفاف طریقے سے تقسیم کیے جائیں گے اس کا آڈٹ ہوگا اور عوام کے سامنے رقم کی تفصیل بھی سامنے لائی جائے گی جبکہ اس فنڈ میں دیے جانے والے عطیات میں 4 گنا عطیات حکومت خودشامل کریگی تاکہ ان فنڈز کو زیادہ سے زیادہ افراد تک پہنچایا جاسکے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
