
فرانس میں دنیا کے سب سے پرانے اور دیوہیکل جانور ڈائنوسار کی باقیات دریافت ہوئی ہیں ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈائنا سور کے شکاریوں نے فرانس میں سوروپوڈ نسل سے تعلق رکھنے والے ڈائنا سور کی 6 فٹ کی ران کی ہڈی دریافت کی ہے ۔
ماہرین کےمطابق فرانس کے علاقے چارینٹ سے ملنے والی باقیات 14 کڑوڑ سال پرانی ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ دریافت کی گئی ہڈی کاوزن 500 کلو گرام ہے جو کسی گھوڑے کے وزن سے بھی زیادہ ہے ۔
واضح رہے کہ 2010 میں بھی فرانس سے مختلف جانوروں کی 7 ہزار500 باقیات برآمد کی گئیں تھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News