Advertisement
Advertisement
Advertisement

تاجروں نے مارکیٹیں کھولنے کے لیے احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کردیا

Now Reading:

تاجروں نے مارکیٹیں کھولنے کے لیے احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کردیا
مارکیٹیں

تاجر رہنماؤں نے مارکیٹیں اور صنعتی مراکز کھولنے کے لیے احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے تاجر رہنماؤں نے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے  مارکیٹیں کھولنے کے لیے احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ۔کل سے جماعت اسلامی کراچی احتجاجی تحریک شروع کرے گی۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ سندھ حکومت سندھ تاجروں سے مذاکرات میں ایس او پیز پر اتفاق کرچکی ہے لیکن عمل نہیں کررہی اس لئے کل فائیو اسٹار چورنگی پر ساڑھے 3 بجے تاجر برادری کے ہمراہ مظاہرہ ہوگا ۔

امیر جماعت اسلامی نے یہ بھی کہا کہ7 مئی کو ادارہ نور حق میں تاجروں کا نمائندہ کنونشن ہوگا جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا جبکہ احتجاج میں لاء اینڈ آرڈر سمیت تمام ایس او پی پر عمل کیا جائے گا۔

تاجروں کا 10 مئی سے کاروبار کھولنے کا اعلان

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ احتجاج جمہوری حق ہے، لاہور اور کراچی میں ایک ہی کرونا ہے لیکن لاہور میں کاروبار کھلا اور کراچی میں بند ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وفاقی حکومت سندھ حکومت کو کاروبار کھولنے سے متعلق واضح پالیسی فراہم کرے، حکومت کی ذمہ داری بنتی تھی کہ لاک ڈاؤن کی صورت میں شہریوں کو ریلیف دیتے اور جب حکومت اپنی ذمہ داری پوری نہیں کر رہی تو شہریوں کس خود کما کر کھانے کی اجازت دیں

اس موقع پرتاجر رہنما محمود حامد نے کہا کہ تاجروں کی گرفتاریوں کو بند کیا جائے غریب آبادی میں بھوک اور افلاس ہے، تاجر کنگال ہو چکے ہیں جبکہ تمام ایس او پی طے ہو گئی تھی لیکن تاحال وزیر اعلیٰ منظوری نہیں سی صرف آن لائن کاروبار کی صورت میں تاجروں کو لالی پاپ دیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم
سونا آج بھی مہنگا؛ قیمتیں ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
شہریوں پر مہنگائی کے نئے بوجھ، اخبارات اور صحت کی سہولیات سب سے زیادہ مہنگی
اسٹاک مارکیٹ میں تیزی؛ 100 انڈیکس ایک لاکھ 56 ہزار کی نئی تاریخی حد عبور کر گیا
ڈیجیٹل پاکستان کی جانب اہم قدم، حکومت کا نیشنل سپر ایپ لانچ کرنے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر