Advertisement
Advertisement
Advertisement

مریضوں کی تعداد سے زیادہ بستر اور وینٹیلیٹرز ہیں، وزیر صحت سندھ

Now Reading:

مریضوں کی تعداد سے زیادہ بستر اور وینٹیلیٹرز ہیں، وزیر صحت سندھ
بستر اور وینٹیلیٹرز

وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا ہے کہ ہمارے پاس اب بھی مریضوں کی تعداد سے زیادہ بستر اور وینٹیلیٹرز موجود ہیں۔

کورونا متاثرہ مریضوں کے لیے وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے اہم پیغام میں کہا کہ کورونا کے مریض وقت پر ہسپتال نہیں آ رہے، مریض بہت زیادہ سانس کی تکلیف ہونے پر آخری لمحات میں ہسپتال آ رہے ہیں۔

وزیر صحت سندھ نے کہا کہ یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ لوگ اس مرض کو چھپا رہے ہیں، یہ آپ کی حفاظت کا معاملہ ہے جبکہ دیگر امراض مبتلا مریض جیسا کہ دمہ، شگر یا بلڈ پریشر وغیرہ کے مریض فورن ہسپتال آئیں۔

ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے یہ بھی کہا کہ کرونا کے مریض کو یہ بتانے سے گریز نہیں کرنا چاہیے، کراچی میں ڈاؤ اوجھا، انڈس، آغا خان، جی پی ایم سی میں علاج کی مکمل سہولیات موجود ہیں۔

اپنے پیغام میں وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ سول، ٽراما سینٹر اور ایس آئی یو ٹی میں بھی کرونا کا اعلاج کیا جا رہا ہے، ایسا نہیں ہے کہ کورونا کے مریضوں کے لیے اسپتال میں بسترموجود نہیں کیونکہ ہمارے پاس اب بھی مریضوں کی تعداد سے زیادہ بستر اور وینٹیلیٹرز موجود ہیں۔

Advertisement

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں کورونا وائرس کے باعث 307 نئے کیسز اور 11 اموات رپورٹ ہوئی ہیں جس کے بعد متاثرین کے اعتبار سے یہ سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ بن گیا ہے۔

 انہوں نے بتایا کہ گھنٹوں کے دوراں کورونا کے باعث اموات کی تعداد11 ہوگئی جبکہ ہم نے 2250 ٹیسٹ کئے گئے جس میں سے 307 کیسز سامنے آئے ہیں اور اب تک  اب تک 68873 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جس کے بعد سندھ میں کل کیسز کی تعداد 8189 ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج 42 مریض صحتیاب ہوکر اپنے گھروں کو چلے گئے ہیں جس کے بعد کل صحتیاب ہونے والوں تعداد 1671 ہوگئی ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ 11 اموات کے ساتھ کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد 148 ہوگئی ہے جبکہ 6370 مریض زیرعلاج ہیں، جن میں 5139 گھروں پر ہیں، آئیسولیشن مراکز میں 736 جبکہ اسپتالوں میں 495 مریض زیرعلاج ہیں، 82 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جن میں 13 وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سرجری کے بغیر گھٹنے کے درد کا آسان علاج دریافت
یہ عام سا مشروب اینٹی بایوٹکس کی افادیت کو کم کرسکتا ہے
پنجاب کی جیلوں میں قید سینکڑوں مریضوں کے ایڈز میں مبتلا ہونے کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر