پاک بحریہ کی جانب سے کورونا وائرس کے پیش نظر ملک کے مختلف علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔
پاک فوج کی جانب سے لاک ڈاؤن سے متاثرہ خاندانوں میں راشن تقسیم جبکہ راشن فورس کمانڈر میجر جنرل احسان محمودخان کی ہدایت راشن ورکشاپ مکینکس،دیہاڑی دار مزدوروں میں تقسیم کیا گیا۔
عسکری ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جانب سے ضرورت مند اور مستحقین میں راشن تقسیم کا سلسلہ جاری رہے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پاک بحریہ نے سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں امدادی سامان تقسیم کیا تھا۔
ترجمان پاک بحریہ نے کہا تھا کہ کراچی میں مختلف اداروں کے کم آمدنی والے ملازمین کے ساتھ ساتھ نواحی جزیروں کے ماھی گیروں میں راشن تقسیم کیا گیا جبکہ اس کے علاوہ اسلام آباد کی کچی آبادیوں اور لاہور کی یونین کونسلز میں بھی راشن تقسیم کیا گیا۔
پاک بحریہ کی ملک کے مختلف علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری
ترجمان پاک بحریہ نے یہ بھی کہا تھا کہ پاک بحریہ انسانی خدمت کے ساتھ ساتھ کورونا سے بچاؤ کے لیے آگاہی مہم بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔
پاک بحریہ کے ترجمان نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ کریکس کے دور دراز علاقوں تک امدادی سامان کی ترسیل کے لیے بحری کرافٹس کا استعمال کیا گیا ہے۔
پاک بحریہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاک بحریہ کورونا کے خلاف قوم کی مدد کے لیے پر عزم ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
