Advertisement
Advertisement
Advertisement

سی پیک منصوبے میں کوئی رکاوٹ نہیں، عاصم باجوہ

Now Reading:

سی پیک منصوبے میں کوئی رکاوٹ نہیں، عاصم باجوہ
ترقیاتی منصوبوں

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و چیئر مین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ سی پیک ایک حقیقت ہے اور اس منصوبے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات و چیئر مین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے صحافیوں کے وفد سے گفتگومیں کہا کہ سی پیک کا منصوبہ حقیقی ہے اور اس میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔

چیئر مین سی پیک اتھارٹی کا کہنا تھا کہ  خنجراب سے گوادر تک کے دونوں روٹس کی تیز رفتار تکمیل کے لیے منصوبہ بندی کر لی ہے، آنے والے چند ماہ میں رہ جانے والے حصوں کی سڑکوں کی تعمیر کے بڑے منصوبےشامل ہیں۔

عاصم باجوہ نے کہا کہ سی پیک قومی منصوبہ ہے،اس کا  دوسرا مرحلہ نہایت اہم اور جلد شروع ہو گا، منصوبے کے دوسرے مرحلے میں زرعی، صنعتی، تجارتی، سائنس و ٹیکنالوجی شعبوں پر توجہ مرکوز ہے۔

انہوں نے کہا کہ  چاروں صوبوں میں اقتصادی زونز فعال کرنا ترجیح ہے ۔ گوادر کی ترقی کے منصوبے بھی دوسرے مرحلے میں شامل ہیں۔ پاک، چین مشترکہ تعاون کمیٹی کا اجلاس جلد منعقد ہو گا۔

Advertisement

معاون خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ سی پیک کے تحت تمام خصوصی اقتصادی زونز پر کام تیزی سے جاری ہے، چین، پاکستان میں ” پیسٹ کوکنٹرول سینٹر” قائم کرے گا۔

عاصم سلیم باجوہ کا مزید کہنا تھا کہ  فصلوں کو بیماریوں سے مقابلے کے قابل بنانے کیلئے بیجوں کا معیار بہتر بنایا جائے گا۔

چیئر مین سی پیک اتھارٹی نے کہا کہ   پاکستانی طلباء کے لیے سی پیک میں بڑی خوشخبری پر کام ہو رہے، 20 ہزار پاکستانی طلباء اسکالرشپس پر چین جائیں گے۔اسکالرشپ منصوبے پر بہت پیش رفت ہو چکی، جلد اعلان ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ  وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات کے طور پر اضافی ذمہ داری ملی ہے۔  وزارت اطلاعات اور میڈیا میں بہتری لانے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتوں، تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے بھرپور کوششیں کروں گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر