پاکستان کی خوبصورت ترین اداکارہ عائزہ خان نے خوبصورتی سے متعلق مداحوں کے ساتھ اظہارِ خیال بیان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ عائزہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی تصویر پوسٹ کی ہے۔
اداکارہ عائزہ خان کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر کی کیمشن میں اداکارہ نے لکھا کہ خوبصورتی وہ نہیں جو آپ آئینے میں دیکھتے ہیں، خوبصورتی وہ ہے جو آپ اپنے بارے میں سوچتے ہیں۔
عائزہ خان کی اس تصویر اور اس پوسٹ کی کیمشن کو مداح بہت پسند کر رہے ہیں۔
اس سے قبل اداکارہ نے اپنی ایک پوسٹ میں لکھا تھا کہ محبت دو اور ہنسی کو شیئر کرو، دل صرف وہ جگہ ہے جہاں آپ بحفاظت سفر کر سکتے ہیں۔
دوسری جانب اداکارہ عائزہ خان نے کورونا کی وجہ سے خود کو آئسولیشن میں رکھا ہوا ہے۔
واضح رہے کہ اداکار عائزہ خان مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا کے ذریعے جڑی رہتیں ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
