Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت کا ملک بھر میں کاروبار کھولنے کا اعلان

Now Reading:

حکومت کا ملک بھر میں کاروبار کھولنے کا اعلان
تاجر برادری

وزیراعظم عمران خان نے 9 مئی سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے نافذ لاک ڈاؤن کو مرحلہ وار ختم کر کے ملک میں میں کاروبار کھولنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر نے این سی سی اجلاس کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ آج قومی رابطہ کمیٹی میں چھ اہم نکات پر اتفاق کر لیا گیا ہے ، پبلک ٹرانسپورٹ کو کھولنے سے متعلق ابھی فیصلہ نہیں ہوا ہے ۔

اسد عمر نے کہا کہ اجلاس میں ہفتے کے روز سے چھوٹی مارکٹیں کھولنے پر اتفاق کیا گیا ہے ، دیہی علاقوں اور محلوں میں دکانیں کھولی جائیں گی ۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ فجر یعنی سحری کے بعد شام 5 بجیں تک دکانیں کھلی رہیں گی لیکن رات میں بند رکھی جائیں گی جبکہ ہفتے میں 2 روز اشیائے ضروری کے سوا تمام کاروبار اور مارکیٹیں بند رہیں گیں۔

 اسد عمر نے یہ بھی کہا کہ جب تمام مارکٹیں بند ہوں گی اور اس دوران صرف میڈیکل اسٹورز اور ضروری اشیاء کے کاروبار کی اجازت ہوگی۔

Advertisement

وفاقی وزیر اسد عمر نے مزید کہا کہ ہسپتالوں کی مخصوص اور نشاندہی شدہ آؤٹ پیشنٹ ڈیپارٹمنٹ (او پی ڈی) کھولنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ اسپتالوں کی او پی ڈیز کو بند گیا تھا تاہم اب انہیں بھی کھولنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے لاک ڈاؤن بتدریج ہفتے سے کھولنے کا اعلان کر دیا تھا۔

وزیراعظم عمران خان نے کورونا کی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا تھا 26 فروری کو ملک میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا، ساری دنیا کی طرح پاکستان نے بھی لاک ڈاؤن کیا، کورونا وائرس بڑی تیزی سے پھیلتا ہے، خوف تھا لاک ڈاؤن سے دیہاڑی دار طبقہ متاثر ہوگا۔.

لاک ڈاؤن مرحلہ وار ہفتے سے کھلے گا، وزیراعظم

وزیراعظم نے کہا تھا کہ  لاک ڈاؤن سے عوام کو مشکلات درپیش تھیں، دنیا میں ایک دن میں ہزاروں لوگ مر رہے تھے، اللہ کا کرم ہے پاکستان پر دیگر ممالک کی طرح دباؤ نہیں پڑا، ہم نے اب آسانیاں پیدا کرنی ہیں۔

Advertisement

وزیراعظم نے مزید کہا لاک ڈاؤن کے اثرات سے بچنے کیلئے ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا، ایک قوم بن کر اگلے فیز میں جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر