Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسٹیٹ بینک کا بڑا اقدام

Now Reading:

اسٹیٹ بینک کا بڑا اقدام
اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایک اور بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے کورونا لاک ڈاؤن کے باعث کمپنیوں کیلئے قرض کی درخواستیں منظور کرلیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان اسٹیٹ بینک نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کمپنیوں کیلئے رعایتی قرض اسکیم متعارف کرائی ہے تاکہ کمپنیاں مالی بحران کی وجہ سے ملازمین کو فارغ نہ کریں۔

ترجمان اسٹیٹ بینک نے مزید کہا کہ 103 ارب روپے کے قرض دے کر 10 لاکھ افراد کا روزگار بچایا جا سکے گا جبکہ اب تک مرکزی بینک نے 500 کمپنیوں کی 47 ارب روپے قرض کی درخواستیں منظور کرلی ہیں۔

ملازمین کیلئے خوشخبری، اسٹیٹ بینک کا بڑا اقدام

اس سے قبل گزشتہ دنوں اسٹیٹ بینک نے 209 کمپنیوں کو 23 ارب روپے کے قرض جاری کیے تھے جس سے 2 لاکھ 20 ہزار ملازمین کی نوکریاں محفوظ ہوگئی تھیں۔

Advertisement

اسٹیٹ بینک کے مطابق کمپنیوں کو قرض 3 فیصد شرح سود پر دیا جا رہا ہے اور اس وقت کُل 1100 کمپنیوں کی 90 ارب روپے کے قرضوں کی درخواستیں زیر غور ہیں۔

واضح رہے اس سے قبل بھی ہزاروں ملازمین کی نوکریوں کے تحفظ  کیلئے اسٹیٹ  بینک کا اہم اقدام سامنے آیا تھا ۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق  ورکرز کی ملازمتوں کے تحفظ کیلیے اسٹیٹ بینک نے 30 اپریل تک  دو سو نو کمپنیوں کو  تئیس ارب روپے کے قرض جاری کئے گئے تھے۔

اعلامیہ کے مطابق قرضوں سے دو لاکھ  بیس ہزار ورکرز کی ملازمتوں کو تحفظ ملے گا جبکہ گیارہ سو ملاززمین کی  نوے ارب کے قرضوں کی درخواستیں زیرغور ہیں، جن کی منظوری سے ساڑھے آٹھ لاکھ  ملازمتوں کو محفوظ بنایا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر