
گرمی کی شدت بھی کورونا کا خاتمہ کرنے میں ناکام رہی۔
تفصیلات کے مطابق دو مختلف تحقیق کے مطابق گرم موسم کورونا وائرس کو ختم نہیں کرتا ہے۔
امریکی اور کینیڈین محقیقین نے امریکا کے ہزاروں شہروں اور قصبوں میں تین لاکھ 70 ہزار سے زائد کیسز کا تجزیہ کیا اور بتایا کہ گرم موسم سے کورونا کا خاتمہ ممکن نہیں ہے۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ الٹرا وائلیٹ روشنی اور گرم موسم کورونا وائرس کو منٹوں میں ختم کردیگا۔
اس کے علاوہ کینیڈا کے سائنس دانوں نے تحقیق میں بتایا کہ امریکا اور کینیڈا میں مارچ کے قدرے گرم موسم میں پونے چار لاکھ سے زیادہ کورونا وائرس کنفرم کیسز دیکھے گئے۔
کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کا حل سماجی دوری اور احتیاط ہے۔
واضح رہے کہ کینیڈین یونیورسٹی کے پروفیسر ڈونی گیسنگ کا کہنا ہے کہ اب لوگوں کو یہ بات پتہ چل جانا چاہیے کہ گرم موسم سے یہ بیماری کہی جانے والی نہیں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News