Advertisement
Advertisement
Advertisement

آزادی اظہار صحافت پر ایک اور حملہ

Now Reading:

آزادی اظہار صحافت پر ایک اور حملہ

Synopsis

پریس کلب جتوئی پر دھاوا بول کر عمارت مسمار کردی

پریس کلب جتوئی

ضلعی انتظامیہ کی مبینہ کرپشن کے خلاف خبریں کیوں لگائیں، جتوئی میں اسسٹنٹ کمشنر نے پولیس کے ہمراہ پریس کلب جتوئی پر دھاوا بولتے ہوئے پوری پریس کلب کی پوری بلڈنگ ہی مسمار کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی میں اسسٹنٹ کمشنر جتوئی زریاب ساجد نے میونسپل کمیٹی جتوئی اور پولیس کے ہمراہ تحصیل پریس کلب جتوئی پر دھاوا بول دیا۔

اسسٹنٹ کمشنر جتوئی کی موجودگی میں میونسپل کمیٹی کے اہلکاروں نے صرف آدھ مرلے پر مشتمل پریس کلب جتوئی کی پوری بلڈنگ کو ہی مسمار کردیا۔

پاکستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 32900 سے تجاوز

تحصیل پریس کلب جتوئی کے صدر کیمطابق اسسٹنٹ کمشنر جتوئی زریاب ساجد انتظامیہ کی مبینہ کرپشن کے حوالے سے مسلسل چھپنے والی خبروں سے نالاں تھے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ تحصیل پریس کلب جتوئی کی چھوٹی سی بلڈنگ 15 سال قبل تعمیر کی گئی تھی.واقعے کے خلاف ضلع مظفرگڑھ کی صحافتی تنظیموں کی جانب سے مذمت کی گئی اور احتجاج کا اعلان کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ جتوئی پریس کلب کی بلڈنگ کو مسمار کرنا آزادی صحافت پر حملہ ہے۔

پریس کلب کی بلڈنگ مسمار کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر جتوئی زریاب ساجد کیخلاف کاروائی کے لیے صحافیوں نے تھانہ جتوئی کو درخواست دیدی۔

دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر جتوئی زریاب ساجد کا موقف تھا کہ انھوں سرکاری زمین پر قبضہ کرکے تعمیر کی گئی عمارت گروائی ہے۔

خیال رہے کہ رواں ماہ 3 مئی کا دن آزادی صحافت کے طور پر پوری دنیا میں منایا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
وزیراعظم آزاد کشمیر کو مستعفی ہونے کا پیغام، پیپلز پارٹی نے آج کی مہلت دے دی
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر