
حلیم عادل شیخ کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا ہے جبکہ پی ٹی آئی کے رکن حلیم عادل شیخ کے خلاف اینٹی کرپشن سندھ نے رپورٹ فائنل کرلی گئی ہے۔
پی ٹی آٗئی رہنما پر اربوں کی سرکاری زمین پر قبضے اور ان پر غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیز بنانے کا الزام ہے اور حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کے لئے متعلقہ حکام سے اجازت نامے حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
اینٹی کرپشن سندھ کی رپورٹ کے مطابق حلیم عادل شیخ کی جانب سے کراچی گالف سٹی پراپرٹیز نامی گروپ نے سپر ہائی وے پر چھ ہاوسنگ اسکیمیں لانچ کیں جبکہ تفتیش کرنے پر پتہ چلا کہ جعلی کاغذات پر سرکاری زمینوں کو پرائیویٹ کرکے دکھایا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق تمام اسکمیں پام گروپ آف کمپنیز کی ملکیت ہیں اور کراچی گالف سٹی پراپرٹیز بھی پام گروپ آف کمپنیز کا ہی ذیلی ادارہ ہے، جس کے چیئرمین پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل ہیں۔
سندھ میں آج مساجد میں اعتکاف ہوگا، مفتی منیب الرحمن
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے رکن اربوں روپے مالیت کی سیکڑوں ایکڑ سرکاری زمینوں پر قابض ہیں اور انہوں نے سرکاری زمین پر پام ڈریمز، ڈریم ولاز، ڈریم فارم ہاوسز کے نام سے غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیمیں اور پراجیکٹس لانچ کررکھے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تمام پراجیکٹس طارق قریشی نامی شخص نے لانچ کئے جو حلیم عادل شیخ کے فرنٹ مین ہیں اور گذشتہ روز تحقیقاتی رپورٹ مکمل کرکے متعلقہ حکام کو ارسال کردی گئی۔
واضح رہے کہ حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کے لیے بھی متعلقہ حکام سے اجازت حاصل کی جارہی ہے۔۔
اس حوالے سے پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی نے کہا کہ اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ کا کنٹرول بھی وزیراعلیٰ سندھ کے پاس ہوتا ہے، مراد علی شاہ میرے حوالے سے ایک انچ بھی سرکاری زمین میں کرپشن نکال کر دکھادیں۔
واضح رہے کہ محکمہ اینٹی کرپشن نے پی ٹی آئی رہنما کے خلاف حتمی رپورٹ تیار کرکے متعلقہ حکام کو ارسال کردی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں سیکڑوں ایکڑ زمین پر قبضہ کرکے ہاوٴسنگ اسکیمیں بنائی گئیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News